حفیظ ، عامر، آصف اور دہانی سمیت 8 پاکستانی کھلاڑی زیم ایفرو ٹی 10 کھیلیں گے

ہرارے (خصوصی رپورٹ) زیم ایفرو ٹی 10 کا پہلا ایڈیشن رواں ماہ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں کھیلا جائے گا جس میں شریک 5 ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کا انتخاب کرلیا ہے ۔ لیگ میں 8 پاکستان کھلاڑی ایکشن میں نظرآئیں گے۔ گزشتہ روز منعقدہ ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں آصف علی، محمد عامر، مرزاطاہربیگ اور طیب علی کو ڈربن قلندر نے چنا ۔ جبکہ محمد عرفان کیپ ٹاؤن اسمپ ، شاہنواز دہانی ہرارے ہریکنز، عثمان شنواری اور محمد حفیظ جوہانسبرگ بفلیو کی جانب سے کھیلیں گے۔
تمام ٹیمیں آنے والے دنوں میں اپنے اسکواڈ میں ایک اور کھلاڑی کو شامل کریں گی کیونکہ پانچ کرکٹرز کو قومی ایمرجنگ پلیئر پروگرام سے منتخب کیا جائے گا ، جو نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے کےلئے تیار کیا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا جبکہ فائنل 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں