پی ایف ایف نے فیفا دوستانہ میچز کی تیاری کےلیے ویمنز اسکواڈ کا اعلان کر دیا

لاہور(سپورٹس لیکس)پاکستان فٹ فیڈریشن نے فیفا دوستانہ فٹبال میچز کی تیاری کےلیے ویمنز اسکواڈ کا اعلان کر دیا. یہ مقابلے 10 سے 18 جولائی کے درمیان ہوں گے.
منتخب 27پلیئرز کا تربیتی کیمپ آئندہ چند روز میں شروع ہوگا، ٹریننگ کا سلسلہ کراچی کے مختلف مقامات پر جاری رہے گا.
تربیتی کیمپ کیلئے فارورڈز عالیہ صادق، انمول ہیرا، اسرا خان، نقیہ علی، صنوبر عبدالستار اور زلفیہ نذیر، مڈ فیلڈرز: علیزہ صابر، کائنات بخاری، ماریہ خان، ماروی بیگ، رامین فرید، سوہا ہیرانی اور ظہمینہ ملک، ڈیفنڈرز کریمہ مہدی، کائلہ صدیقی، مشال بھٹی، نزالیہ صدیقی، نورین بیگ، سحر زمان، صاحبہ شیردل، سارہ خان اور صوفیہ قریشی، گول کیپرز فاطمہ ناز، مافیا پروین، نشا اشرف، رومیسہ خان اور سحر زمان کو مدعو کیا گیا ہے.
دوستانہ مقابلوں کی تیاری کےلیے کھلاڑیوں کی مہارت، حکمت عملی اور جسمانی استعداد کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں