پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام اسپورٹس میڈیسن سیمینار کا انعقاد

لاہور(سپورٹس لیکس)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور کے فیفا ہاؤس میں اسپورٹس میڈیسن سیمینار کا انعقاد کیا گیا. نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک، پی سی بی کے ڈائریکٹر سپورٹس میڈیسن ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل سلیم، سیکریٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میڈیکل کمیشن ڈاکٹر اسد عباس شاہ، پی سی بی میں ویمنز فزیو تھراپی کی سربراہ ڈاکٹر رفعت گل، جناح ہسپتال کے کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک اینڈ سپورٹس سرجن ڈاکٹر عامر سہیل، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ہیڈ آف فزیوتھراپی ڈاکٹر محمد ہاشم اور پی ایف ایف کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اعظم شریک تھے.
سپورٹس میڈیسن کے نامور ماہرین نے نوجوان ڈاکٹروں اور فزیو تھراپسٹ کو قیمتی معلومات اور تجربات سے آگاہ کیا،کھیلوں میں انجریز سے بحالی کے عمل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
شرکاءمیں پاکستان کے جیولین تھرور اولمپئن ارشد ندیم بھی شامل تھے،انھوں نے اپنے سفر کا احوال بیان کرتے ہوئے ان چیلنجز پر روشنی ڈالی جن کا سامنا انہیں اپنے پورے کیریئر میں انجریز کی وجہ سے کرنا پڑا۔حاضرین نے درست سپورٹس میڈیسن کے رجحان کو فروغ دینے کےلیے پی ایف ایف کی کوششوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں