میجر کرکٹ لیگ کا پہلا میچ 13 جولائی اور فائنل 30 جولائی کو ہوگا شیڈول جاری

سان فرانسسکو کیلیفورنیا(سپورٹس ڈیسک)میجر لیگ کرکٹ کے افتتاحی سیزن کے لئے شیڈول جاری کردیا دیا گیا ہے جس کے مطابق پہلا جمعرات 13 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 30 جولائی کو ہوگا ۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور 19 میچز کھیلے جائیں گے جو نارتھ ٹیکساس اور گریٹر ریلی میں ہوں گے ۔
ٹورنامٹ کا آغاز ٹیکساس سے ہوگا اور ابتدائی مرحلے کے بعد 20 جولائی سے یہ شمالی کیرولائنا منتقل ہوگا جہاں باقی میچز شیڈول ہیں۔ پلے آف مرحلے آغاز 27 جولائی سے ہوگا ۔۔ اس ضمن میں پہلا میچ “ایلیمینیٹر” جمعرات، 27 جولائی ہوگا جس کی فاتح ٹیم “چلیجنر” میچ کھیلے جو 28 جولائی کو ہوگا ۔
27 جولائی کو ہی ” کوالیفائر” مقابلہ ہوگا جس کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں جائے گی ۔ جہاں اس کا مقابلہ ” چیلجنر کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ فائنل مقابلہ 30 جولائی کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں