چیف نیول سٹاف ہاکی فلڈ لائٹ کپ 9 جولائی سےنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) چیف نیول سٹاف ہاکی فلڈ لائٹ کپ ٹورنامنٹ کا چوتھا ایڈیشن 9 جولائی تا 18 جولائی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا. پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ایونٹ میں شرکت کو یقینی بنانے کے حوالہ سے تمام صوبائی و ملحقہ یونٹس کو بذریعہ مراسلہ اطلاع دیدی گئی ہے ۔
پی ایچ ایف کی جانب سے جاری شدہ مراسلہ کے مطابق ایونٹ میں شرکت کے خواہاں تمام ملحقہ یونٹس 26 جون تک تحریری طور پر اپنی انٹریز کنفرم کرسکیں گے. انٹری فارم کے ہمراہ تمام آفیشلز و کھلاڑیوں کو 3 فوٹو گراف, شناختی کارڈ کاپی و دیگر معلومات اپنے پی ایچ ایف سے ملحقہ یونٹس کے لیٹر پیڈ کیساتھ لیٹر میں دیئے گئے ایڈرہس میں بزریعہ ای میل روانہ کرنے کی ہدایت کی ہیں.
قبل ازیں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین سے اسٹیشن کمانڈر لاہور پاکستان نیوی کموڈر ساجد حسین (ستارہ امتیاز ملٹری ,ٹی بی ٹی) نے پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز لاھور میں ملاقات کی. اسم موقع پر پی ایچ ایف ڈائریکٹر کو آرڈینیشن میجر ر جاوید ارشد منج, پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری لفٹننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر اور ایسوسیئیٹ سیکریٹری رائے عثمان اکبر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ایونٹ کو بہترین انداز میں منعقد کرانے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھرہور تعاون اور ٹیکنیکل سپورٹ دینے کا اعادہ کیا۔
صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ چیف آف نیول سٹاف کپ پی ایچ ایف سپورٹس کیلنڈر کا حصہ ہے اور اس ایونٹ سے قومی کھیل کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو نیشنل لیول پر منعقد ہونے والے اس پریمیئر ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں