ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان پہلا میچ کل نیپال کےخلاف کھیلےگا

ہانگ کانگ (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ منگل کے روز نیپال کے خلاف تن کے وونگ روڈ ریکری ایشن گراؤنڈ ہانگ کانگ میں کھیلے گی۔

فاطمہ ثنا پاکستانی ٹیم کی قیادت کررہی ہیں۔پاکستانی ٹیم گروپ اے میں ہانگ کانگ، نیپال اور انڈیا کے ساتھ ہے۔پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ پندرہ جون کو ہانگ کانگ اور تیسرا میچ سترہ جون کو انڈیا اے کے خلاف کھیلے گی۔

ہرگروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی جو انیس جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اکیس جون کو ہوگا۔

2019ء میں کھیلے گئے اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ میں جو سری لنکا میں کھیلا گیا تھا پاکستانی ٹیم چار ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں جیت پائی تھی۔موجودہ ٹیم کی چار کھلاڑی کپتان فاطمہ ثنا۔
وکٹ کیپر ناجیہہ علوی اور اسپنرز عروب شاہ اور طوبٰی حسن 2019ء میں بھی یہ ٹورنامنٹ کھیلی تھیں اور اب ٹیم ان سے اچھی کارکردگی کی توقع رکھے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں