لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی اوریونیورسٹی آف لاہور کی ٹیمیں باسکٹ بال کے فائنل میں پہنچ گئیں

لاہور (سپورٹس لیکس)9جون2023ء۔محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام پہلی پنک گیمز 2023ئکے مقابلے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہیں، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹرآصف طفیل نے یونیورسٹی آف لاہور کی ٹیم کو آرچری کا ٹائیٹل جیتنے پر مبارکباد دی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ آرچری کے بہت اچھے مقابلے ہوئے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور رافیعہ حیدر دوسرے کے روز میچز کی مہمان خصوصی تھیں،اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر لاہور رافیعہ حیدرنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، کھلاڑیوں نے ڈپٹی کمشنر لاہور رافیعہ حیدر کے ساتھ گروپ فوٹو ز بھی بنوائے،دوسرے روز کے نتائج کے مطابق یونیورسٹی آف لاہور نے آرچرپنک گیمز کا ٹائیٹل جیت لیا،یونیورسٹی آف لاہور نے 642 پوائنٹس لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، پنجاب یونیورسٹی354 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر رہی، یونیورسٹی آف وٹرنری،یوایم ٹی اور لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی نے تیسری، چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی،
لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف لاہور کی ٹیمیں باسکٹ بال کے فائنل میں پہنچ گئیں،پہلے سیمی فائنل میں لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی ٹیم نے کنیئرڈ کالج یونیورسٹی کی ٹیم کو 62-48سے شکست دی، دوسرے سیمی فائنل میں یونیورسٹی آف لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو 33-30سے ہرایا، پنجاب سٹیڈیم میں ہونے والے کرکٹ میچ میں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سائنسز (یو ایم ٹی)نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج یو نیورسٹی(ایف جے ایم یو) کو 6رنز سے شکست دیدی، یو ایم ٹی کی ٹیم نے 78رنز بنائے جس کے جواب میں ایف جے ایم یوکی ٹیم 72رنز پر آؤٹ ہوگئی،ٹیبل ٹینس کے پہلے پری کوارٹر فائنل میں یو ایم ٹی نے یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینمل سانسئز کو 3-0سے شکست دی، کائنات نے سارہ کو 11-6،11-3اور 11-3سے ہرایا،ٹیبل ٹینس کے پہلے کوارٹر فائنل میں پنجاب یونیورسٹی نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو 3-0سے شکست دی،دوسرے کوارٹر فائنل میں کنیئرڈ کالج یونیورسٹی نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کو 3-0سے ہرایا،تیسرے کوارٹر فائنل میں یونیورسٹی آف لاہور نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کو 3-0سے شکست دی،بیڈمنٹن میں کے مقابلے میں فاطمہ جناح یونیورسٹی نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کو 3-0سے ہرایا،پہلے سنگل میں حفصہ شہباز نے مریم جاوید کو 21-6اور 21-9سے ہرایا،پہلے ڈبل میں حفصہ شہباز اور سارہ نے مریم فیصل اور فائزہ قمبر کو 21-3اور 21-2سے ہرایا،دوسرے سنگل میں سارہ نقشبند نے مریم فیصل کو 21-10اور 21-15سے شکست دی،بیڈمنٹن کے دوسرے مقابلے میں پنجاب یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنس کو 3-0سے شکست دی،پہلے سنگل میں زینب اعظم نے خانصہ فاطمہ کو 21-10اور 21-12سے ہرایا،پہلے ڈبل میں خدیجہ اور فریال نے خانصہ اور عروج کو 21-6اور 21-8سے ہرایا،دوسرے سنگل میں خدیجہ نے عروج کو 21-12اور21-15سے شکست دی،بیدمنٹن کے تیسرے مقابلے میں یونیورسٹی آف لاہور نے کنیئرڈ کالج یونیورسٹی کو 3-0سے شکست دی،پہلے سنگل میں مقدس لیاقت نے خدیجہ فاطمہ کو21-11اور 21-12سے ہرایا،پہلے ڈبل میں مقدس لیاقت اور ماریہ نے خدیجہ فاطمہ خدیجہ عاصم کو 21-18،21-14اور 21-9سے ہرایا،دوسرے سنگل میں ماریہ نے خدیجہ عاصم کو 21-14،21-14اور 21-9سے شکست دی،ہاکی میں پنجاب یونیورسٹی اور لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی ٹیموں کو واک اوور مل گیا،400 میٹر ریس میں پنجاب یونیورسٹی کی سنینا مصور نے پہلی، سپیریئر یونیورسٹی کی ماہ نور نے دوسری اور لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی امتل رحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 800 میر ریس میں پنجاب یونیورسٹی کی سنینا مصور نے پہلی، لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی کشف صدیق نے دوسری اور سپریئر یونیورسٹی کی رداء نے تیسری پوزیشن لی،100×4 میٹر ریس میں پنجاب یونیورسٹی کی ستارہ، نادیہ، ملائکہ اور سُنینا پہلے، لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی امتل، سُنینا،ارم اور کشف نے دوسرے، سپیریئر یونیورسٹی کی رداء، عمارہ، عائشہ اور ماہ نور تیسرے نمبر پر رہیں، لانگ جمپ میں لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی امتل نے پہلی، سپیریئر یونیورسٹی کی ماہ نور نے دوسری اور پنجاب یونیورسٹی کی ستارہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ڈسکس تھرو میں پنجاب یونیورسٹی کی ستارہ پہلے، پنجاب یونیورسٹی کی جنت دوسرے اور لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی ثناء خالد تیسرے نمبر پر رہیں،جیولن تھرو میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی یسراء نے پہلی، پنجاب یونیورسٹی کی نور نے دوسری اور لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی معصومہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں