پی ایف ایف کے زیر اہتمام ویمنز گول کیپرز کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا

لاہور: منتخب پلیئرز کو احسان اللہ خان کی کوچنگ میں خصوصی ٹریننگ حاصل کرنے کا موقع ملے گا،مدعو کی جانے والی گول کیپرز میں نشا اشرف،طوبیٰ ادریس، سحر زمان، مافیہ پروین،آئینہ مرزا اور نائرہ ایمن شامل ہیں، کوچ احسان اللہ کا کہنا ہے کہ تربیتی کیمپ میں مستقبل کیلئے نیا ٹیلنٹ تیار کرنے کا موقع ملے گا، یاد رہے کہ ٹریننگ کا پہلا مرحلہ 11جون کو مکمل ہوگا،اس کے بعد 13سے 18جون تک کراچی میں بھی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا، ٹریننگ کے بعد مجموعی طور پر 3 گول کیپرز کا انتخاب کرکے انھیں رواں ماہ کے وسط میں شروع ہونے والے قومی سینئر کیمپ میں شامل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں