تیسرا پی ایف ایف ریفری ٹریننگ کورس فیفا ہاﺅس لاہور میں شروع ہوگیا

لاہور(سپورٹس لیکس)اس سے قبل پہلے دو مراحل کراچی اور کوئٹہ میں مکمل ہوئے تھے،مجموعی طور پر 24شرکاء10جون تک ٹریننگ حاصل کریں گے، فیفا ایم اے ریفری انسٹرکٹر اور مینجر ریفری خرم شہزاد پی ایف ایف کورس کی نگرانی کررہے ہیں۔ شرکاءسے بات کرتے ہوئے پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا کہ کورس کا حصہ بننے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،کھیل کے قواعد و ضوابط کی پاسداری کرانے اور اس کی حقیقی روح برقرار رکھنے میں ریفریز اہم کردار ادا کرتے ہیں،ٹریننگ سے ان کو اپنی صلاحیتیں بہتر بنانے کا موقع ملے گا،یہاں سے حاصل ہونے والی معلومات مستقبل میں ان کے کام آئیں گی۔
خرم شہزاد نے کہا کہ مختلف شہروں میں کورس کا اہتمام کرنے پر پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں،ریفریز کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کیلئے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں