میجر لیگ کرکٹ کی تیاریاں عروج پر ، سپانسرز کا اعلان ، برصغیر کے مخصوص پکوانوں سے تواضع ہوگی

دبئی (خصوصی رپورٹ) میجر لیگ کرکٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں ٹورنامنٹ یہ پہلا سیزن ہے جس کا افتتاحی میچ جمعرات، 13 جولائی کو امریکہ کے نئے پریمیئر کرکٹ مقام، گرینڈ پریری اسٹیڈیم، ڈیلاس، ٹیکساس میں کھیلا جائے گا جبکہ 30 جولائی بروز اتوار اس کا فائنل ہوگا ۔
ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں مدمقابل ہیں جو 18 میچز کھیلیں گی ۔ اس ٹورنامنٹ میں وہ ٹی 20 سطح کے وہ کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جو امریکی کرکٹ ٹیموں سے واببستہ ہیں اس کے علاوہ عالمی ستارے بھی ایکشن میں نظرآئیں گے۔ اب تک جن اوورسیز سٹار کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور مارکس سٹوئنس، جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک، وین پارنیل، اینریچ نورٹجے اور مارکو جانسن کے ساتھ سری لنکا کے اسپنر وینندو ہاسرنگا شامل ہیں۔
میجرلیگ کرکٹ نے اپنے سپانسرز کا بھی اعلان کردیا ہے ۔ ایک اعلامیہ کے مطابق رائل برانڈ، مستند باسمتی اور سونا مسوری چاول ، اور انڈین ریڈی میل رواں موسم گرما میں اس کے افتتاحی سیزن کے لیے لیگ کے باضابطہ پارٹنر ہوں گے۔
میچوں کے دوران میں برصغیر کے مخصوص پکوان بھی پیش کئے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں