لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مابین عید ملن کرکٹ میچ کا انعقاد

لاہور(سپورٹس لیکس) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور لاہور کے ایجوکیشن رپورٹرز کی نمائندہ تنظیم لیرا کے درمیان ہونے والے عید ملن میچ کا انعقاد پنجاب یونیورسٹی کے کرکٹ گرائنڈ میں ہوا. جس کے مہمان خصوصی چیر پرسن پنجاب ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیر اور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود تھے۔ پنجاب ایچ ایچ ای سی نے دوستانہ میچ کی فاتح قرار پائی ۔

مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔تفصیل کے مطابق پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (لیرا) کے درمیان عید ملن دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ عید ملن کرکٹ مقابلہ پی ایچ ای سی کے نام رہا۔
ٹاس جیت کر لیرا کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے آٹھ اوررز میں 104رنز بنائے۔اس کے تعاقب میں ایچ ای سی کی ٹیم مقررہ ہدف 8ویں آخری اوور میں مکمل کرلیا۔ پی ایچ ای سی کی ٹیم میں چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر منصور احمد بلوچ ڈی جی فنانس حسن منیر، ڈائریکٹر نعمان مقبول راؤ، ڈائریکٹر ممتاز علی خان، ڈاکٹر آصف منیر اور ڈاکٹر تنویر قاسم نے بطور کھلاڑی کھیل پیش کیا۔
لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (لیرا) کے صدر مہران اجمل خان نے لیرا کی جانب سے چیر پرسن پنجاب ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیر کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی.

میچ کے اختتام پر شرکاء سے چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیر نے انعامات تقسیم کیے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ای سی اور لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کا دوستانہ میچ ایک احسن اقدام ہے۔اس طرح کی سرگرمیاں ہمارے ایک دوسرے تعلقات میں استقامت پیدا کرتی ہیں اور امید کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہائر ایجوکیشن میں دوستانہ سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں