دنیا بھر کی فرنچائز لیگز کے پسندیدہ آندرے رسل “موسٹ بیٹ” کا حصہ بن گئے

دبئی (سپورٹس ڈیسک)آندرے رسل کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے جمیکا سے تعلق رکھنے والے اسٹائلش آل راؤنڈر آندرے بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں جس دنیا کی ہرکرکٹ لیگ فائدہ اٹھانے کی خواہش مند رہتی ہے۔ پاکستان، بھارت، کیریبین، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی فرنچائز لیگز میں آندرے نے اپنی عمدہ بیٹنگ اور بولنگ سے اپنی ٹیموں کو کامیابی دلانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
شائقین کرکٹ کے من پسند آندرے رسل اب “موسٹ بیٹ” کا حصہ بن گئے ہیں۔ وہ انٹرنیٹ پلیٹ فارمز اور سوشل نیٹ ورکس پر تشہیر کی عالمی مہم کی قیادت کریں گے ۔ اس ضمن میں کرکٹ سیزن اور دیگر بڑے ایونٹس میں خصوصی تشہیر شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
آندرے رسل کمپنی کے انعامی قرعہ اندازی میں “موسٹ بیٹ” کی معاونت بھی کریں گےجس میں مقابلے کے شرکاء کو کھلاڑیوں کے دستخط شدہ کھیلوں کے سامان اور دیگر قیمتی تحائف دیئے جائیں گے۔
آندرے رسل کے مطابق انہوں نے “موسٹ بیٹ” کے ساتھ شراکت داری کا فیصلہ کرنے کی بنیادی وجہ دنیا بھر کے کھلاڑیوں کی جانب سے برانڈ پر اعتماد اور بھروسہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں