پاکستان رینجرزپنجاب کے سب انسپکٹر ہارون خان نے تائیکوانڈو گیمز میں برائونز میڈل جیت لیا

لاہور(عبدالوحیدربانی) پاکستان رینجرزپنجاب کے سب انسپکٹر محمد ہارون خان نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ تائیکوانڈو مقابلوں میں برائونز میڈل حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا. مقابوں میں ٹوٹل 60 ممالک نے حصہ لیا.
سب انسپکٹر محمد ہارون خان پاکستان کے ابھرتے ہوئے سپورٹس سٹار ہیں. گزشتہ 6 ماہ سے تائیکوانڈو کے بین الااقوامی مقابلوں میں چھائے ہوئے ہیں.
عالمی سطح پر پاکستان رینجرز پنجاب کے اس ہیرو کی یہ مسلسل چوتھی کامیابی ہے. اس سے قبل ہارون خان انٹرنیشنل مائونٹ ایورسٹ چیمپئن شپ نیپال میں بھی برائونز میڈل حاصل کرچکے ہیں. ایران میں منعقد ہونے والی ورلڈ ملٹری گیمز میں بھی سب انسپکٹر ہارون خان نے کانسی کامیڈل حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا تھا. ان گیمز میں ٹوٹل 37 ممالک نے حصہ لیاتھا.
تائیکوانڈو سب سے زیادہ منظم اور سائنسی کوریائی روایتی مارشل آرٹس میں سے ایک ہے. جو جسمانی لڑائی کی مہارت سے زیادہ سکھاتا ہے۔ یہ ایک نظم و ضبط ہے جو ہمارے جسم اور دماغ کی تربیت کے ذریعے ہماری روح اور زندگی کو بڑھانے کے طریقے دکھاتا ہے۔ آج یہ ایک عالمی کھیل بن گیا ہے. جس نے بین الاقوامی شہرت حاصل کی ہے اور اولمپکس میں سرکاری کھیلوں میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں