ہلال احمر پاکستان صوبہ پنجاب میں اپنے انسانی خدمات کے پروگراموں کو وسعت دے گا

لاہور : ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے کہا ہے کہ ہلال احمر ڈونرز کے تعاون سے صوبہ پنجاب میں اپنے انسانی ہمدردی کے پروگراموں کو وسعت دے گا اور نیشنل ہیڈ کوارٹر ہلال احمر پنجاب کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا تاکہ کمزور کمیونٹیز تک انسانی خدمات کی موثر فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ، انہوں نے یہ بات جمعرات کو ہلال احمر پنجاب کے صوبائی ہیڈ کوارٹر اور ریڈ کریسنٹ کالج اور ٹیچنگ ہسپتال کے دورے کے موقع پر کہی۔
ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین نے ہلال احمر پنجاب اور ریڈ کریسنٹ کالج اور ٹیچنگ ہسپتال ، دینا ناتھ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر چیئرمین ہلال احمر پنجاب برانچ جسٹس (ر) شیخ احمد فاروق نے جاری پروگراموں اور سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
سردار شاہد احمد لغاری نے ہلال احمر پنجاب کے انسانی ہمدردی کے کاموں کو سراہا۔ انہوں نے پی ایچ کیو کی صلاحیت، رضاکاروں کی تعداد، اور نیشنل ہیڈ کوارٹر اور ضلعی چیپٹرز کے ساتھ اس کے ہم آہنگی کو بہتر بنانے پر زور دیا تاکہ انسانی ہمدردی کی خدمات کمزور کمیونٹیوں کو موثر انداز میں فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی ہم آہنگی کے حصول کے لیے قومی اور صوبائی ہیڈ کوارٹرز کے درمیان رابطوں کو بہتر بنایا جائے گا۔
اس موقع پر چیئرمین ہلال احمر پاکستان نے پنجاب برانچ کے لیے متعدد اقدامات کا اعلان کیا جس میں بلڈ ڈونر سنٹر کی صلاحیت کو بڑھانے اور خدمات کو وسیع کرنے کے لیے پی ایچ کیو کو ایک ایمبولینس کی فراہمی شامل ہے۔ ایمبولینس کو بلڈ وین کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے، اور دوسری ایمبولینس ریڈ کریسنٹ کالج اور ٹیچنگ ہسپتال کو فراہم کی جائے گی۔
دینا ناتھ کے دورے کے موقع پر ریڈ کریسنٹ کالج اور ٹیچنگ ہسپتال کے پرنسپل ڈاکٹر خالد جاوید ربانی نے چیئرمین ہلال احمر پاکستان کو مختلف پروگراموں اور شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ہلال احمر پنجاب برانچ ، نیشنل ہیڈکوارٹرز کو ڈیجیٹل ڈیڈ باڈی کے بارے میں تفصیلات فراہم کرے گی جو سمولیشن کے لیے درکار ہیں اور کچھ لیب کا سامان جو پاک ریڈ کریسنٹ ٹیچنگ ہسپتال کے لیے درکار ہے اور ہلال احمر پاکستان جلد ہی اس کے لیے فنڈز تلاش کرے گا/ان کا بندوبست کرے گا۔
سردار شاہد احمد لغاری نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان پنجاب برانچ کو پرپز بلڈ ہسپتال (پاک ریڈ کریسنٹ ٹیچنگ ہسپتال) کے لیے اراضی کا بندوبست کرنے میں بھی سہولت فراہم کرے گا اور پی ایم ڈی سی کی رجسٹریشن کے لیے پنجاب برانچ کی مدد کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں