ایل سیز کی بندش کےباعث ادویات کی قلت کا سامنا ہوسکتاہے، میڈیکل کمپنیز ایسوسی ایشن

لاہور(جنرل رپورٹر )میڈیکل کمپنیز ایسوسی ایشن کے عہددران کا اہم اجلاس لاہور کے نجی اسپتال میں ہوا۔ جس میں میڈیکل کمپنیز ایسوسی ایشن کے ممبران کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی۔ عہددران کا کہنا تھا ایل سیز کی بندش کےباعث طبی آلات اور جان بچانے والی ادویات امپورٹ نہیں ہوپا رہی۔
میڈیکل کمپنیز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر احسن سردار نے مطالبہ کیا کہ فی الفور ایل سیز کھولی جائے ورنہ جلد ملک میں ادو یات کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں