ایلکس ہیلز انٹرنیشنل لیگ میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

دبئی: ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی متحدہ عرب امارات میں جاری ہے گزشتہ میچ میں ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلے ہوئے ڈیزرٹ وائیپرز کے بلے باز ایلکس ہیلز نے کی شاندار پرفارمنس نے شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا ڈیزرٹ وائپرز نے ٹورنامنٹ میں اپنی ناقابل شکست دوڑ جاری رکھتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل میں اپنی جگہ مزید مضبوط کر لی۔ اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ڈیزرٹ وائپرز نے اپنے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 195 رنز بنائے، کرس لین اور شمرون ہیٹمائر نے 117 رنز کی شاندار شراکت قائم کی ۔ایلکس ہیلز ڈی پی ورلڈ ILT20 میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے جب انہوں نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف 59 گیندوں پر 110 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز کے دوران سات چوکے اور چھ چھکے لگا کر ڈیزرٹ وائپرز کو 111 رنز کھیل کر فتح دلائی ڈیزرت وایپرز چار فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے جبکہ شارجہ واریئرز کے ٹام کوہلر-کیڈمور نے اگلے ہی دن دبئی کیپٹلز کے خلاف تین فگر کا سکور کیا۔ ابتدائی بلے باز نے 47 گیندوں پر ناقابل شکست 106 رنز بنائے جن میں 10 چوکے اور چھ چھکے لگائے۔ ان کی شاندار اننگز نے وارئیرز کو 178 کا ہدف صرف 14.4 اوورز میں حاصل کر لیا
ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس جاری ہیں ٹورنمنٹ کا فائنل بارہ فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں