فیئر پلے نیوزڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا آفیشل پارٹنربن گیا

دبئی: متحدہ عرب امارات میں جاری ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں کھیلوں کی خبروں کا مقبول نیوز نیٹ ورک فیئر پلے نیوز شامل ہونے والا تازہ ترین برانڈ ہے۔فیئر پلے نیوز انٹرنیٹ پر کھیلوں کی خبروں کے نیٹ ورکس میں نمایاں پوزیشن پر موجود ہے جو میچ اپ ڈیٹس، سکور بورڈز، عمومی معلومات اور خصوصی پلیئربائیٹس اور ویڈیوز شایقین کرکٹ کے لئے پیش کرتا ہے فیئر پلے کھیلوں کے شائقین کی تسکین کے لیے ہر قسم کی معلومات فراہم کرتے ہیں۔حال ہی میں فیئر پلے نیوز نے مختلف لیگز میں شرکت کی جن میں خواتین اور مردوں کے ایشیا کپ میں سری لنکا کی قومی ٹیم شامل ہیں۔ اپنے قیام کے بعد سے، فیئر پلے گروپ نے بتدریج مقبولیت حاصل کی ہے اور کھیلوں کی دنیا میں اپنی منفردساکھ قائم کی ہے۔فیئر پلے نیوز کے نمائندے نے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے بارے میں کہا کہ ہم اسپورٹس مین شپ کے جذبے پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور تمام کھیلوں کی دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں اور کرکٹ اس وقت مقبول ترین کھیل ہے ہمیں انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا حصہ بننے پر خوشی ہے اور ہمیں شامل کرنے پر لیگ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میں شامل فیئر پلے ہر میچ کے اختتام پر نقد رقم کے ساتھ میچ کی سب سے بڑی ہٹ کا ایوارڈ دے گا۔انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا آغاز تیرہ جنوری سے ہو چکا ہے جس میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے مدمقابل ہیں جن کے درمیان چونتیس میچز کھیلے جارہے ہیں اور بارہ فروری کو لیگ کا فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں