شعیب اختر کا پنڈی ایکسپریس فلم کی انتظامیہ کےساتھ تنازعہ، فلم کا معاہدہ ختم

راولپنڈی(سپورٹس لیکس)شعیب اختر اور پنڈی ایکسپریس فلم کی انتظامیہ کےدرمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیاہے۔ شعیب اختر نے پنڈی ایکسپریس فلم کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیاہے۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اب اگر فلم میں میرا نام استعمال ہوا تو قانونی چارہ جوئی کرونگا۔ یہ پروجیکٹ میرا خواب تھا، میں نہیں چاہتا تھا کہ ایسا ہو۔ فلم انتظامیہ کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

رواں برس جولائی میں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی زندگی پر فلم راولپنڈی ایکسپریس بنائے جانے کی تصدیق کی تھی۔ فلم کے لکھاری قیصر نواز جبکہ ہدایت کار محمد فراز تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں