کے-20 کپ 2023 میں ماڈل ٹاؤن وائٹس، سٹی جم خانہ، علی گڑھ کی فتح

لاہور: جمعرات کو کھیلے گئے کے-20 کپ 2023 T20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچوں میں ماڈل ٹاؤن وائٹس، سٹی جم خانہ کرکٹ کلب اور علی گڑھ کرکٹ کلب فاتح بن کر ابھرے۔
آل راؤنڈر نوید ملک نے شاندار کارکردگی نے ماڈل ٹاؤن وائٹس کو ٹورنامنٹ کے 34ویں میچ میں یو سلم کلب کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح دلوائی۔ نوید ملک نے نہ صرف شاندار 59 رنز بنائے بلکہ 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کر کے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
یو سلم کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 119-9 رنز بنائے۔ محفوظ اعظم نے 43 اور عامر جمیل نے 22 رنز بنائے۔ نوید ملک نے 3-16، عون شہزاد 2-20 اور شہاب خان نے 2-28 حاصل کیں۔ ماڈل ٹاؤن وائٹس نے ہدف باآسانی 10.2 اوورز میں صرف 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ نوید ملک نے 59 اور عون شہزاد نے 40 رنز بنائے۔ واحد وکٹ ماجد مجید نے حاصل کی۔
رانا ارسلان کی شاندار بلے بازی کی بدولت سٹی جم خانہ نے 35ویں میچ میں لکی سٹار کلب کو 20 رنز سے شکست دے دی۔ رانا ارسلان نے نہ صرف 75 رنز بنائے بلکہ ایک وکٹ بھی حاصل کی جس کی وجہ سے وہ میچ کے بہترین کھلاڑی بنے۔
سٹی جم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 10-186 رنز بنائے۔ رانا ارسلان 75 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ محمد بلال نے 47 اور رضوان حیدر نے 30 رنز بنائے۔ ایم سبحان نے انتہائی عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں جبکہ دانیال حنیف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ لکی سٹار 20 اوورز میں 166-8 رنز بنا سکے۔ زین الحسن نے 61، جنید علی نے 39 اور ذیشان خادم نے 24 رنز بنائے۔ سعد اطہر نے 4 اور عبدالرحمان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ذیشان اشرف نے علی گڑھ کلب کو 36ویں میچ میں شاہ فیصل کلب کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی دلائی۔ ذیشان اشرف 70 رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے۔
شاہ فیصل کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔ ایم الیاس نے 27، گوہر حفیظ نے 19 اور نعمت اللہ نے 17 رنز بنائے۔ فراز احمد نے 40 کے عوض 3 وکٹیں

اپنا تبصرہ بھیجیں