محمد وسیم اور سنچیت شرما نے ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کے افتتاحی ویک میں شاندار پرفارمنس

دبئی (سپورٹس لیکس)متحدہ عرب امارات کے کرکٹ اسٹارز محمد وسیم اور سنچیت شرما نے ڈی پی ورلڈ ILT20 کے افتتاحی ویک اینڈ میں بلاک باسٹر پرفارمنس پیش کی۔محمد وسیم نے شاندارانتالیس گیندوں پراکہتر رنز بنائے جبکہ سانچت نے نو رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں اور دونوں کو اپنے اپنے میچوں کے لیے ‘پلیئر آف دی میچ’ سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فرنچائز طرز کا ٹورنامنٹ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ T20 چھ ٹیموں پر مشتمل ہے اوراس کے 34 میچز اس وقت متحدہ عرب امارات میں کھیلے جا رہے ہیں ۔ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں چوبیس مقامی کھلاڑی شامل ہیں۔مقامی کھلاڑیوں میں محمد وسیم اور سنچیت شرما نے اپنے ہوم گراو¿نڈز پر منعقد ہونے والے ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے افتتاحی ویک اینڈ میں اپنی غیر معمولی کارکردگی سے بہترین اننگز کھیلی۔ ایم آئی ایمریٹس کے وسیم نے ہفتے کے روز شارجہ واریئرز کے خلاف 39 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ گلف جائنٹس کے شرما نے اتوار کو ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے ٹاپ آرڈر کو 9 رنز کے عوض 3 وکٹوں کے ساتھ تباہ کردیا، دونوںنے اپنے اپنے میچوں میں ‘پلیئر آف دی میچ’ کا ایوارڈ حاصل کیا۔
سنچیت شرماکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ میر ے لیے ایک خواب حقیقت بن کر میرے سامنے ہے اور میں فرنچائز کرکٹ کیریئر کا آغاز اس سے بہتر انداز میں نہیں کر سکتا تھا کیونکہ مجھے یقین تھا کہ ہماری ٹیم شاندار کھیل کھیلے گی اور ہماری ٹیم اچھا کھیل رہی ہے مجھے افسوس ہے کہ ہیٹ ٹرک سے محروں رہا لیکن آئندہ میچز میں مزید بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا شرما نے مزید کہا کہ بھونیشور کمار میرے آئیڈیل ہیں اور میں ان کی نقل کرنے کی کوشش کرتا ہوںکہ ان کی طرح گیند کو سوئنگ اور سیمس کروں۔
دریں اثنا، ابوظہبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم کو پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی یادگار اننگز کھیلنے والے وسیم نے کہاکہ ڈی پی ورلڈ ILT20 یو اے ای کے کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے اور ہمیں یہ ثابت کرنا ہے کہ یو اے ای کے پاس کرکٹ میں کس قسم کا ٹیلنٹ ہے۔ میں نے شارجہ واریئرز کے خلاف اپنے میچ میں دکھانے کی کوشش کی اور امید ہے کہ میں مستقبل میںتسلسل کو جاری رکھوں گا۔
شارجہ واریئرز کے خلاف نکولس پوران کے ساتھ 79 رنز کی شراکت قائم کرنے والے اوپننگ بلے باز نے مزید کہا، “پورن اور میں نے باہم مشورے سے لائحہ عمل بنایااور کارتک میپن کی گیند پر لگاتار چھکا واریئرز کے خلاف میری اننگز کا سب سے زیادہ پسندیدہ تھا۔
وسیم نے ایم آئی ایمریٹس کیمپ سے ملنے والے تعاون کے بارے میں بھی بتایاکہ ایم آئی ایمریٹس کی انتظامیہ، کپتان اور سینئر کھلاڑیوں نے ہمیں سپورٹ کیا ہے۔ انہوں نے شارجہ واریئرز کے خلاف میری کارکردگی کے بعد میرا اعتمادمزید بڑھایا۔
ڈی پی ورلڈ ILT20 نے 13 جنوری 2023 کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم سے اپنا آغاز کر چکی ہے اس میں کرکٹ کے چند عظیم سپر اسٹارز افتتاحی ایڈیشن میںکھیل رہے ہیں ٹورنامنٹ 34 میچوں کے فارمیٹ میں متحدہ عرب امارات کی مثالی، دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں عالمی معیار کی کرکٹ سہولیات میں کھیلا جائے گا۔ فرنچائز ٹیمیں، جن میں 100 سے زیادہ بین الاقوامی اور 24 متحدہ عرب امارات میں مقیم کھلاڑی شامل ہیں، ان میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز (نائٹ رائیڈرز گروپ)، ڈیزرٹ وائپرز (لانسر کیپٹل)، دبئی کیپٹلز (جی ایم آر)، گلف جائنٹس (اڈانی اسپورٹس لائن)، ایم آئی ایمریٹس (ریلائنس انڈسٹریز) شامل ہیں۔ )، اور شارجہ واریرز (کیپری گلوبل) شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں