امارات کے مقامی ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے ڈیزرٹ وائپرز انڈور کپ کادبئی میں آغاز

دبئی(سپورٹس لیکس) دبئی میں ایک ماہ جاری رہنے والے ڈیزرٹ وائپرز انڈور کپ 2023 کا آغاز ہو گیا ہے، جس کا مقصد مقامی کمیونٹی کے ساتھااشتراکیت ہے اور متحدہ عرب امارات میں مقیم کرکٹرز کو پرفارم کرنے اور ان کے ٹیلنٹ کا سامنے لانے کے لئے ایک پلیٹ فارم ہے ۔15 جنوری سے 15 فروری 2023 تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں کل 24 کارپوریٹ ٹیمیں شامل ہیں جو جدید ترین ICC اکیڈمی انڈور سہولیات سے مزین پلے گرانڈ میں کھیلیں گی ۔ ڈیزرٹ وائپرز ٹیم ، ڈی پی ورلڈ ILT20 ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی چھ ٹیموں میں سے ایک ہے جس کا عزم امارات میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کرنا ہے اور ڈیزرٹ وائپرز انڈور کپ ایک سالانہ ایونٹ ہو گا جس میں میچ آفیشلز کے یونیفارم میں ڈیزرٹ وائپرز کا لوگو بھی ہوگا۔
یو اے ای کے مقامی اسٹار روحان مصطفیٰ اور ڈیزرٹ وائپرز کے فاسٹ بائولنگ کوچ اظہر محمود نے اکیڈمی کا دورہ کیا اور اس اقدام کو سراہا۔ اس حوالے سے روحان مصطفیٰ نے کہا متحدہ عرب امارات میں بہت زیادہ مقامی ٹیلنٹ موجود ہے، لیکن انہیںصحیح رہنمائی کے لےے ایک اچھے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جس سے مقامی کھلاڑیوں میں سے بہترین کھلاڑی سامنے آئیں گے جس سے امارات کے مقامی کھلاڑیوں میں اضافہ ہوگا
ڈیزرٹ وائپرز انڈور کپ صحیح سمت میں ایک قدم ہے اور یہاں متحدہ عرب امارات میں اس کھیل کو فروغ دینے میں بہت مددگار کرے گا
فاسٹ بائولنگ کوچ اظہر محمود نے اس حوالے سے کہامیں نے کئی بار دبئی کا دورہ کیا ہے اور میں یہاں موجود ٹیلنٹ سے واقف ہوں۔ ڈیزرٹ وائپرز یہاں متحدہ عرب امارات میں کمیونٹی میں کرکٹ کی ترویج و ترقی میں مدد کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اور نئے ٹیلنٹ کو بھی سامنے لا رہے ہیں۔ ایک ٹیم کے طور پر، ہم ILT20 کے ہر سیزن کے لیے متحدہ عرب امارات کے چار کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا عزم رکھتے ہیں، اور یہ ٹورنامنٹ صرف کرکٹ کے ٹیلنٹ کا ایک وسیع تر پول بنانے میں مدد کرے گا۔یہ ٹورنمنٹ DP ورلڈ ILT20 کے متوازی کھیلا جا رہا ہے اس لیے نمایاں کھلاڑیوں جیسے ڈیزرٹ وائپرز انڈور کپ 2023 میں پلیئر آف دی میچ، کو تین مقامات د بئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم اور شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں ڈیزرٹ وائپرز کو لائیو دیکھنے کے لیے میچ کے ٹکٹ دیے جائیں گے۔
لانسر کیپٹل کی ملکیت میں، ڈیزرٹ وائپرز ٹیم جنوری-فروری 2023 میں متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے آئی سی سی کی طرف سے منظور شدہ افتتاحی ILT20 ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی چھ میں سے ایک ہے۔ کرکٹ ڈائریکٹر ٹام موڈی اور ہیڈ کوچ جیمز فوسٹر اسٹار- سٹڈیڈ ڈیزرٹ وائپرز کیمپ، جس میں سیم بلنگز، وینندو ہسرنگا، الیکس ہیلز، کولن منرو، ٹام کرن، اور شیلڈن کوٹریل جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔ دیگر اہم اسٹاف تقرریوں میں اظہر محمود (فاسٹ بائولنگ کوچ)، کارل کرو (اسپن بولنگ کوچ)، سائمن ہیلمٹ (فیلڈنگ کوچ) اور نیل میکنزی (بیٹنگ کوچ) شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں