ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کی افتتاحی تقریب میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کی شرکت

دبئی: انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا آغاز شاندار تقریب سے ہوا جس میں بالی ووڈ سپر اسٹار اور ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک شاہ رخ خان نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی ڈی پی ورلڈ ILT20 کی افتتاحی تقریب میں امارات کرکٹ بورڈ اور ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ T20 کے معززین کے ساتھ شرکت کی ۔ تقریب سے وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے بھی خصوصی شرکت کی اور افتتاحی ایڈیشن کو خوش آئند اور امارات میں کرکٹ کے حوالے آئی ایل ٹی ٹونٹی کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا.

قبل ازیں سپر اسٹار بادشاہ اور میگا اسٹار جیسن ڈیرولو نے دبئی کیپٹلز اور ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے درمیان افتتاحی میچ سے قبل اپنی شاندار پرفارمنس سے افتتاحی تقریب کو چار چاند لگا دئے ان کے ساتھ آل رائونڈر ڈوین براوو نے بھی اپنے گانوں اور رن ڈی ورلڈ سے شائقین کو محظوظ کیا ۔ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں چھ ٹیمیں شامل ہیں اور ان کے درمیان چونتیس میچز دبئی ، شارجہ اور ابوظبی میں کھیلے جائیں گے لیگ کا فائنل بارہ فروری کو دبئی میں ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں