دبئی کیپٹلز نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو 73 رنز سے شکست دے دی

دبئی (سپورٹس لیکس)ویسٹ انڈیز کے آل رائونڈر روومین پاول نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعہ کو ڈی پی ورلڈ ILT20 کے افتتاحی میچ میں دبئی کیپٹلز کو ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف 73 رنز سے شکست دینے میں اہم کر دار ادا کیا۔کیپٹلز کے کپتان پاول نے سب سے زیادہ 48 رنز بنائے جبکہ ہندوستانی رابن اتھپا نے 43 رنز بنائے اور ٹیم کو 20 اوورز میں 187-6 تک پہنچا دیا۔
پاول کی اننگز صرف 29 گیندوں پر تین چوکے اور اتنے ہی چھکے شامل تھے ۔جو روٹ اور سکندر رضا نے بھی بالترتیب 26 رنز بنائے، روی رامپال (چار اوورز میں 2-36) اور علی خان (تین اوورز میں( 2-45) جبکہ کپتان سنیل نارائن اور آندرے رسل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
مجیب الرحمان نے شاندار گیند بازی سے چار اوورز میں صرف 16 رنز دے کر اپنی دو وکٹیں حاصل کیں۔پال سٹرلنگ نائٹ رائیڈرز کے واحد بلے باز تھے جنہوں نے 38 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔ مین آف دی میچ کا اعزازر روومین پاول نے حاصل کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں