گلف جائنٹس نے ILT20 کے افتتاحی سیزن کے لیے جرسی لانچ کر دی

دبئی: اڈانی اسپورٹس لائن کی ملکیت والی گلف جائنٹس نے 13 جنوری 2023 سے 12 فروری 2023 تک دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں منعقد ہونے والے ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ T20 کے افتتاحی ایڈیشن کے لیے اپنی جرسی لانچ کر دی۔
اڈانی گلف جائنٹس نے اپنی جرسی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لانچ کی فرنچائز کے تھیم کے مطابق جائنٹس کی جرسی سنہری کالر کے ساتھ نارنجی رنگ کی ہے۔ جرسی کی آستین پر سنہری سٹرپس بھی ہیں، جس میں ٹیم کی کریسٹ شرٹ کے اوپری بائیں نصف حصے پر موجود ہے۔ سنہری رنگ شاندار رنگت کی عکاسی کرتا ہے اور یہ رنگ نیچے آدھے حصے پرکرنوں کی مانند پھیل رہا ہے ، سورج کی کرنیں متحدہ عرب امارات میں ریت کے چمکتے ٹیلوں کی عکاسی کرتے ہیں ۔
جیمز ونس کی کپتانی میں دی گلف جائنٹس کی ٹیم یہ جرسی زیب تن کریں گے جس پر سنہری فالکن ہے جوکہ متحدہ عرب امارات کے قومی پرندہ ہے۔ فالکن کی طرح،جائنٹس اپنے پر پھیلانے، بلند ہونے اور اپنی مخالفوں کا شکار کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔گلف جائنٹس اسکواڈ میں جیمز ونس (کپتان)، شمرون ہیٹمائر، کرس جارڈن، کرس لین، ٹام بینٹن، ڈومینک ڈریکس، ڈیوڈ ویز، لیام ڈاسن، جیمی اوورٹن، قیس احمد، رچرڈ گلیسن، اولی پوپ، ریحان احمد، سی پی رضوان، آیان افضل خان، سنچت شرما، اور اشونتھ والتھپاشامل ہیں۔
اڈانی گلف جائنٹس اپنا پہلا میچ 15 جنوری کو مشہور شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں