وسیم اکرم اور وقار یونس ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے کمنٹری پینل کا حصہ

دبئی (سپورٹس لیکس)متحدہ عرب امارات میں آئندہ برس تیرہ جنوری سے آغاز کرنے والی ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے کمنٹری پینل کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی فاسٹ باولر وسیم اکرم اور وقار یونس سمیت ایان بشپ ، سائمن ڈول ، ڈیویڈ لائیڈ کے علاوہ سابق کرکٹرز ڈیوڈ گوور ، محمد اظہر الدین ، ہربھجن سنگھ اور نیل اوبرائن کمنٹری پینل میں شامل ہوں گے جبکہ خواتین مبصرین میں انجم چوپڑا ، نتالی جرمنوس ، سجنا گنیسن، لورا میک گولڈریک ، الیکس جارڈن ، ستیکاراجندرن ، ساگاریکا چھیتری اور ثمینہ انوربھی ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں کمنٹری کریں گی ۔ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کی کمنٹری بیک وقت انگریزی ، اردو ، ہندی اور تامل زبانوں میں نشر کی جائے گی جسے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اس دلچسپ کرکٹ لیگ کا لائیو ٹیلی کاسٹ ZEE کے لائنر چینلز، ڈیجیٹل پلیٹ فارم، Zee5 کے ساتھ ساتھ Zee Cinema SD، Zee Cinema HD، Zee Anmol Cinema، &Pictures HD، &Flix SD، &Flix HD، Zee Zest پر دیکھ سکیں گے ۔
معروف پاکستانی سابق فاسٹ باولر وسیم اکرم نے اس حوالے سے کہا کہ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی یقینا ایک منفرد اور کامیاب لیگ ہوگی اور مجھے اس کے کمنٹری پینل کا حصہ ہونے کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے جس میں دیگر دوستوں کے ساتھ میچز سے لطف اندوز ہوں گے جو یقینا خوش آئند ہے ۔
ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ایک اچھا ٹورنمنٹ ہونے جا رہا ہے اور بطور تبصرہ نگار اس میں شمولیت ایک اچھا تجربہ ہوگا کیونکہ دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی اس لیگ کا حصہ ہیں کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنسز لیگ کو مزید دلکش بنائیں گے سابق ویسٹ ایڈین فاسٹ باولر بھی آئی ایل ٹی کی افتتاحی سیزن کی کمنٹری کے لئے پرجوش ہیں مزید برآں پانچ بار آئی سی سی ایمپائیر آف دی ائیر کا اعزاز حاصل کرنے والے سائمن ٹوفل میچ آفیشل پینل کی سربراہی کے علاوہ تاریخی افتتاحی میچ میںایمپائیرنگ کے فرائض بھی سرانجام دیں گے ۔
ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا آغاز تیرہ جنوری سے ہوگا جس کی چھ فرنچائز ٹیموں میں 84 بین الاقوامی اور 24 یو اے ای میں مقیم کھلاڑی شامل ہیں، فرنچائززمیں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز (کولکتہ نائٹ رائیڈرز)، ڈیزرٹ وائپرز (لانسر کیپٹل)، دبئی کیپٹلز (جی ایم آر)، گلف جائنٹس (اڈانی اسپورٹس لائن)، ایم آئی ایمریٹس (ریلائنس انڈسٹریز) اور شارجہ واریرز (کیپری گلوبل)شامل ہیں۔ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے میچز شارجہ ، دبئی اور ابوظبی میں کھیلے جائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں