لنکا پریمیئر لیگ میں شامل شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا

کولمبو:‌سری لنکا میں جاری پریمئر لیگ میں جافنا کنگز اسکواڈ میں شامل شعیب ملک نے بارہ ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا شعیب ملک اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی بلے باز نے دنیائے کرکٹ میں بارہ ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔
شعیب ملک نے یہ کارنامہ لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں جافنا کنگز کے لیے کھیلتے ہوئے انجام دیا جب کہ انہوں نے کولمبو اسٹارز کے خلاف اپنی 35 رنز کی اننگز کی بدولت یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔
اس سے قبل صرف ویسٹ انڈیز کے عظیم کھلاڑی کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 12 ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں، شعیب ملک نے یہ سنگ میل اپنے 485 ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں حاصل کیا ہے۔واضح رہے کہ شعیب ملک اس وقت سری لنکا میں جاری لنکا پریمیئر لیگ میں کھیل رہے ہیں شعیب ملک کے علاوہ اعظم خان ، انوار علی ، عماد وسیم ، وہاب ریاض سمیت کئی دیگر کھلاڑی بھی لنکا پریمئر لیگ کھیل رہے ہیں لیگ کا آغاز چھ دسمبر کو ہوا تھا جس میں پانچ ٹیمیں شامل ہیں اور لیگ کا فائنل تئیس دسمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں