کینڈی فالکنز نے جافنا کنگز کو 10 رنز سے شکست دی

کولمبو: لنکا پریمیئر لیگ 2022 میں بدھ کو پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کینڈی فالکنز نے جافنا کنگز کو 10 رنز سے شکست دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینڈی فالکنز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 کا مجموعی اسکور بنایا۔
جافنا کنگز کی جانب سے رحمان اللہ گرباز اور اویشکا فرنینڈو نے اننگز کا آغاز کیا۔ تاہم، گرباز اور دھننجایا ڈی سلوا کو فوری طور پر آؤٹ کر دیا گیا ۔ جافنا کنگز کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا نے 41 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 5 چوکے شامل تھے۔ اس دوران اوپنر اویشکا فرنینڈو نے 20 گیندوں پر 33 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔
کینڈی فالکنز کے کارلوس براتھویٹ نے اپنے 4 اوورز میں 18/4 وکٹ لیے۔ وینندو ہسرنگا نے 2/21 جبکہ فیبین ایلن اور اسورو اڑانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کینڈی فالکنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کینڈی فالکنز کی جانب سے پاتھم نسانکا اور آندرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں نے 4.5 اوورز میں 35 رنز کی شراکت قائم کی۔ پتھم نسانکا 20 گیندوں پر 15 رنز بنا کر سلام خیل کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 2 چوکے شامل تھے۔
آندرے فلیچر نے 22 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔ ان کی اننگز 4 چوکوں اور 2 چھکوں سے مزین تھی۔ اننگز کے اختتام تک، فیبین ایلن نے 23 گیندوں پر 47 رنز بنائے، جس میں 3 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، اس سے قبل وہ مدوشنکا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ چمیکا کرونارتنے 9 گیندوں پر 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جافنا کنگز کی جانب سے دونتھ ویلالج، دلشان مدوشنکا، وقار سلام خیل اور جیمز فلر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں