لنکا پریمیر لیگ کے آٹھویں میچ میں جافنا کنگز نے ڈمبولا اورا کو 51 رنز سے شکست دی

کولمبو: دفاعی چیمپئن جافنا کنگز نے اتوار کو پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں لنکا پریمیئر لیگ 2022 میں دمبولا اورا کو 51 رنز سے شکست دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جافنا کنگز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے ۔
ڈمبولا اورا کی جانب سے شیون ڈینیئل اور جارڈن کاکس نے اننگز کا آغاز کیا۔ تاہم جارڈن کو بنورا فرنینڈو نے 5 رنز بنا کر پویلین واپس بھیج دیا۔ بھانوکا راجا پاکسے اور شیون نے 24 رنز کی شراکت قائم کی شیون کو بنورا فرنینڈو نے آئوٹ کیا۔ بھانوکا نے 31 گیندوں پر 38 رنز بنائے جس میں 5 چوکے شامل تھے۔ اننگز کے اختتام پر کپتان داسن شناکا نے 23 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔ ان کی اننگز 4 چوکوں اور 3 چھکوں پر مشتمل تھی۔ رویندو فرنینڈو 13 گیندوں پر 19 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ دمبولا اورا ہدف سے 51 رنز سے پیچھے رہ گئی۔
جافنا کنگز کے لیے، بنورا فرنینڈو بولر نے اپنے مقررہ 4 اوورز میں 22/4 رنز بنائے۔ اس دوران سمندا نے 2، دھننجایا ڈی سلوا اور دلشان مدوشنکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں، ٹاس جیتنے کے بعد دمبولا اورا نے پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ جافنا کنگز کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے شاندار اننگ کھیلی۔ انہوں نے 35 گیندوں پر شاندار 73 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ انہیں اویشکا فرنینڈو نے اچھا ساتھ دیا جنہوں نے 30 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔ ان کی اننگز 6 چوکوں اور 2 چھکوں پر مشتمل رہی۔ شعیب ملک اور سدیرا سمارا وکرما نے بالترتیب 32 اور 38* رنز بنائے۔ دمبولا اورا کی جانب سے لہیرو کمارا نے 56/2 جبکہ پرمود مدوشن اور دشن ہیمنتھا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
رحمان اللہ گرباز مین آف دی میچ رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں