متحدہ عرب امارات میں مقیم چوبیس کھلاڑی انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں شامل ، تیرہ کا تعلق پاکستان سے

دبئی (سپورٹس نیوز)متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں چوبیس مقامی کھلاڑیو ں کو چھ ٹیموں میں شامل کر لیا گیا لیگ میں شامل یو اے ای میں مقیم چوبیس مقامی کھلاڑیوں میں سے تیرہ کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان سے ہے جو انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے افتتاحی سیزن میں شامل ہوں گے.
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے لئے یو اے ای میں مقامی کھلاڑیوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے ٹرائیلز لئے گئے جس میں کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا لیکن صرف چوبیس کھلاڑیوں کو کٹھن طریقہ کار سے گزار کرانتخاب کیا گیا کھلاڑیوں کی سلیکشن کے حوالے سے امارات کرکٹ بورڈ جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی کا کہنا تھا کہ یواے ای میں مقیم کھلاڑیوں کی شمولیت خوش آئند ہے اس کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جا رہا ہے جو بلا شبہ انٹرنیشنل پلیرز میں ایک اچھا اضافہ ہوگا متحدہ عرب امارات میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ٹرائلز میں شامل تمام کھلاڑی بہت اچھے تھے لیکن ہم نے صرف ان کھلاڑیوں کا چناو کیا جنہوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہم پر امید ہیں کہ یہ کھلاڑی انٹرنیشنل لیگ میں اچھا پرفارم کریں گے۔شامل ہونے والے چوبیس کھلاڑیوں میں UAE کے کھلاڑی ILT20 کی چھ فرنچائزز کے ذریعے محفوظ ہیں۔
ابوظہبی نائٹ رائیڈرز میں مطیع اللہ خان(پاکستان)،فہد نواز(پاکستان)،صابر علی(پاکستان)،زوار فرید (پاکستان) شامل ہیہں جبکہ ڈیزرٹ وائپرز میں روحان مصطفی(پاکستان)،شیراز احمد(پاکستان)،علی نصیر(پاکستان)،رونق پنولی اور
دبئی کیپٹلز میں حضرت لقمان(پاکستان)،چراغ سوری،جش گنیانی،راجہ عاکف اللہ خان(پاکستان)سلیکٹ کیا گیا اس کے علاوہ گلف جائنٹس میں آیان خان،سنچیت شرما،سی پی رضوان،اشونتھ والتھاپا اورایم آئی ایمریٹس کی ٹیم میں محمد وسیم(پاکستان)،تلسی حمید،وریتیا اروند،ظہور خان(پاکستان) اورشارجہ واریرز نے کارتک میپن ،عالیشان شرافو، جنید صدیق(پاکستان)، محمد جواد اللہ(پاکستان) کو چنا ۔ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوٹنی میں چھ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ ان کے درمیان چونتیس میچز کھیلے جائیں گے لیگ کا افتتاحی میچ تیرہ جنوری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں