ملائشین ٹی ٹونٹی لیگ جون جولائی 2023میں کھیلی جائے گی

کوالالمپور(سپورٹس لیکس)دنیا بھر میں لیگز کی بڑھتی تعداد اورجنوبی ایشیا ئی ممالک میں کرکٹ کی بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر ملائشیا میں ٹی ٹونٹی لیگ کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ملائشیا میں ٹی ٹونٹی لیگ آئندہ برس جون ، جولائی میں کھیلی جائے گا لیگ کے انعقاد کے حوالے سے ٹی وی ، ڈیجیٹل ، آپریشنز ،مارکیٹنگ اور کمرشل کے تمام حقوق آئی پی جی گروپ نے حاصل کر لئے ہیں.
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آئی پی جی گروپ کے بانی اور سی ای او مسٹر انیل موہن کا کہنا تھا کہ ہم ملائشیا میں لیگ کے انعقاد کے حوالے سے پر جوش ہیں کیونکہ ملائشیا آئی سی سی کا ایسوسی ایٹ ممبر ہے اور ملائشیا فی الحال ICC مردوں کی T20 ٹیم رینکنگ میں 28 ویں نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ ملائشیا میں کرکٹ تیزی سے مقبول ہونے والا کھیل ہے اس لئے ضروری ہے کہ وہاں کے مقامی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے مواقع دیے جائیں تاکہ مقامی سطح پر کرکٹ مزید ترقی کرئے اس سلسلے میں ہم مزید اقدامات پر غور کر رہے ہیں اور پر امید ہیں کہ ملائشین ٹی ٹونٹی لیگ دنیا کی دیگر لیگوں میں منفرد مقام بنانے میں کامیاب ہو گی۔
لیگ کے حوالے سے ملائشین کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اقبال علی بن قاسم علی نے کہا کہ ملائشیا میں کرکٹ تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اس لئے نئے مقامی ٹیلنٹ کا سامنے لانے اور ان کی تربیت کے لئے ہماری لیگ ایک اہم کردار ادا کرئے گی کیونکہ مقامی کھلاڑیوں کو بین الاقومی معیار کے مطابق سہولیات اور مشہور کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا جو خوش آئند ہے اس سلسلے میں ہم آئی پی جی گروپ کا خیر مقدم کرتے ہیں جو اس لیگ کے انعقاد میں سرگرم عمل ہے اور ملائشین کرکٹ ایسوسی ایشن ان کے اس عمل کو سراہتی ہے اور ہم پر امید ہیں کہ کہ ملائشین کرکٹ لیگ خطے میں کرکٹ کی دنیا میں انقلاب لائے گی جس سے کھیل کی پسندیدگی میں اضافہ ہو گا ۔
واضح رہے کہ ملائشیا کا شمار آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ ممبرز میں ہوتا ہے اور ملائیشیا فی الحال ICC مردوں کی T20 ٹیم رینکنگ میں 28 ویں نمبر پر ہے۔ جبکہ آئی پی جی گروپ کو لنکا پریمیئر لیگ سمیت کئی لیگز کے انعقاد کا اعزاز حاصل ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں