لنکا پریمیئر لیگ کا 6 دسمبر سے آغاز، 8 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں

کولمبو(سپورٹس لیکس)لنکا پریمیئر لیگ کا میدان سج گیا ہے کل (6 دسمبر) کو سہہ پہر 3 بجے پہلا میچ جافنا کنگز اور گال گلیڈیئٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پہلے مرحلے میں 20 میچز کھیلے جائیں گے جو ہمبن ٹوٹا میں ہوں گے جس کے بعد مقابلے کینڈی اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔
لیگ کا پہلا کوالیفائر اور ایلمنیٹر 21 دسمبر کو کھیلاجائے گا 22 دسمبر کو دوسرا کوالیفائر اور فائنل 23 دسمبر کو کولمبو میں ہوگا۔ لنکا پریمیئر لیگ میں 8 پاکستانی سٹار بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ جافنا کنگز کی جانب سے شعیب ملک میدان میں اتریں گے ۔ گال کی جانب اسد شفیق ، افتخار احمد، عماد وسیم ، محمد حسنین اور انورعلی جبکہ دمبولا اورا کی جانب سے حیدرعلی اور احمد دانیال ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں