گرو رندھاوا ابوظبی ٹی ٹین کے فائنل ڈے تقریب میں پرفام کریں گے

ابوظبی (سپورٹس لیکس)ابوظبی میں جاری ٹی ٹین کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے اور چار ٹیمیں اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر چکی ہیں جن میں نیویار اسٹرائیکرز پہلے ، مورس ویل سیمپ آرمی دوسرے ، ٹیم ابوظبی تیسرے اور دکن گلیڈی ائیٹرز چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔
ابوظبی ٹی ٹین کے نویں دن دونوں کوالیفائیرز میچ کھیلے جائیں گے جبکہ چار دسمبر کو فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے مابین فائنل کھیلا جائے گا اور فائنل سے قبل ایک شاندار ایونٹ کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں معروف انڈین سنگر گرو رندھاوا پرفارم کریں گے ابوظبی ٹی ٹین کی افتتاحی تقریب کی طرح اختتامی تقریب میں شاندار ہوگی جس میں ملکی اور غیر ملکی فنکار پرفارم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں