سندیپ سنگھ بھٹی ٹائسن فیوری کے ہیڈ لائنر ایونٹ کا حصہ بنیں گے

دبئی(سپورٹس لیکس)سندیپ سنگھ بھٹی ٹائسن فیوری کے ہیڈ لائنر ایونٹ کا حصہ بنیں گے تفصیلات کے مطابق بھارتی باکسر سندیپ سنگھ بھٹی کو ٹائسن فیوری کی انڈر کارڈ ٹیم کے لئے منتخب کر لیا گیا سندیپ سنگھ بھٹی تین دسمبرکو برطانوی باکسر اساک لو کے خلاف مقابلہ کریں گے سندیپ سنگھ بھٹی اس سے قبل ملکی ٹورنمنٹس میں حصہ لے چکے ہیں اور اب وہ ٹائیسن فیوری میں اپنے حریف کے مدمقابل ہوں گے.
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ای این پروموشنز کے مالک نیرج گویت کا کہنا ہے کہ سندیپ باکسر سے زیادہ فائیٹر ہے جوکہ باکسنگ میں ابھر تا ہو ا ستارہ ہے جو یقیناً اپنے مداحوں میں اضافہ کرئے گا ٹاپ رینک اور فرینک وارن کے ساتھ اشتراکیت کے حوالے سے نیرج نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہماری اولین ترجیح ہے اور سندیپ اس وقت انڈیا میں ہمارے بہترین پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والا باکسنگ ٹیلنٹ میں سے ایک ہے جو ٹاپ رینک اور فرینک وارن کی مدد سے بین الاقوامی باکسنگ چیمپیئن اساک لو کے مد مقابل ہوں گے جو یقینا باکسنگ کے مداحوں کے لئے خوش آئند ہوگااور نئے آنے والے باکسرز کے لئے مشعل راہ ہو گا .
پروفیشنل باکسر سندیپ سنگھ بھٹی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بین الاقوامی مشہور باکسر کے مدمقابل آنا میرے کیریئر میں انتہائی اہم ہے اور مجھے خوشی ہے میں ملک کی نمائندگی کر رہا ہوں اور میں پر امید ہوں کہ مستقبل میں مزید بین الاقوامی مقابلہ جات میں شرکت کروں گا ٹاپ رینک کے سی ای او باب آرم نے اس حوالے سے کہا کہ ہمارا مقصد باکسنگ کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور اس کی بین الاقوامی مقابلہ جات مین شرکت کو یقینی بنانا ہے جس میں ہم کئی اہداف حاصل کر چکے ہیں اور پر امید ہیں کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں