سارا سال کرکٹ کھیل سکتا ہوں، پاکستانی آل رائنڈر افتخار احمد

ابوظبی (سپورٹس لیکس) سخت محنت اور تربیت کی وجہ سے سارا سال مسلسل کرکٹ کھیل سکتا ہوں کیونکہ یہ میرا پروفیشن ہے اور مجھے کسی قسم کے فٹنس مسائل کا سامنا نہیں ہے ان خیالا ت کا اظہار آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فورا بعد ٹی ٹین لیگ شامل پاکستانی کھلاڑی افتخار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین جیسے تیز ترین فارمیٹ میں دنیا کے مشہور ترین کھلاڑی شامل ہیں جن کی وجہ سے ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ سازی کا رجحان موجود ہے اور اچھی کرکٹ کھیلی جا رہی ہے.
ایک سوال کے جواب میں افتخار احمد کا کہنا تھا کہ پچز بہت اچھی ہیں جو بیٹر کو اچھا اسکور بنانے میں معاون ہیں اگر دیکھا جائے تو ٹی ٹین کرکٹ بنیادی طور پر بیٹرز کا کھیل ہے جس میں وہ کھل کر کھیلتے ہیں کیونکہ کم وقت میں زیادہ رنز کے حصول کے لئے انہیں تیز بلے بازی کرنی پڑتی ہے ۔

افتخار احمد ان سات پاکستانی کھلاڑیوں میں شامل ہیںجنہیں پی سی بی کی طرف سے این او سی جاری کیا گیا تھااور وہ اس وقت ابوظبی میں جاری ٹی ٹین لیگ میں کھیل رہے ہیں افتخار احمد بنگلہ ٹائیگرز کے اسکواڈ میںمحمد عامر کے ساتھ شامل ہیں ابوظبی ٹی ٹین کا آغاز تئیس نومبر کو ہوا تھا اور اس کا فائنل چار دسمبر کو زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں