علامہ محمداقبال نے قوم نئی امید اور حوصلہ دیا،نوجوان اقبال کے شاہین ہیں،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز احسان بھٹہ

لاہور (سپورٹس لیکس)قومی شاعر علامہ محمداقبال کے 145ویں یوم پیدائش پر محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب نے بدھ کے روز کاروان اقبال کے تحت طلبہ وطالبات کو جاوید منزل اور مزار اقبال کا ٹورسٹ بس پر دورہ کرایا. سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے پنجاب سٹیڈیم سے فیتہ کاٹ کر بس کو روانہ کیا اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعا کرائی. سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ،ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈم حنا اور احمد بس میں سوار تھے.

اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹرٹورسٹ بس اشفاق احمد ڈوگر ودیگر بھی موجود تھے، جاویدمنزل پہنچنے پر علامہ محمد اقبال کے پوتے منیب اقبال نے سیکرٹری سپورٹس ایند یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ اور طلبہ کو خوش آمدید کہا،محکمہ سیاحت اور ثقافت کے ٹورازم سکواڈ کے دستے نے سلامی پیش کی.
سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب احسان بھٹہ اور علامہ محمد اقبال کے پوتے منیب اقبال نے جاوید منزل پر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کے ایام شایان شان طریقے سے مناتی ہیں. علامہ محمداقبال نے قوم کو ایک نئی امید اور حوصلہ دیا، پاکستان کا خواب علامہ محمد اقبال نے دیکھا تھا جس میں آج ہم آزادی سے سانسیں لے رہے ہیں،نوجوان علامہ محمداقبال کے شاہین ہیں، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے مزید کہا ہے کہ علامہ اقبال نے نوجوانوں کو فلسفہ خودی سے روشناس کرایا. علامہ محمد اقبال کے فلسفہ خودی پر عمل کرکے نوجوان پاکستان کو عروج پر لے جاسکتے ہیں. نوجوان نسل کو علامہ محمد اقبال کے افکار سے آگاہی دینے کیلئے جاوید منزل اور مزار اقبال کا دورہ کرایا ہے،محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب نے نوجوانوں کی رہنمائی کیلئے کئی پروگرام شروع کررکھے ہیں،علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے حوالے سے محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کی جانب سے تقریبات جاری ہیں۔
علامہ محمد اقبال کے پوتے منیب اقبال نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال کو نوجوانوں سے بہت سی توقعات وابستہ تھیں، نوجوان علامہ محمد اقبال کے فلسفہ خودی کو سمجھیں اور اس پر عمل کریں.

علامہ محمد اقبال نے ہمیشہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی، نوجوان علامہ محمد اقبال کا مطالعہ کریں اور اپنی اہمیت کو سمجھیں، منیب اقبال نے اپنے دادا علامہ محمد اقبال کی زندگی اور شاعری پر روشنی ڈالی اور ان کے بارے میں اپنے والد مرحوم جسٹس جاوید اقبال سے سنے ہوئے واقعات بھی طلبہ و طالبات کو سنائے،تقریب کے اختتام پر سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے علامہ محمد اقبال کے پوتے منیب اقبال کو سوینیئر پیس کیا،جاوید منزل اور مزار اقبال کا دورہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں