ابوظبی ٹی 10 کے شیڈول کا اعلان ، 6 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئےگے

ابوظبی: ابوظبی ٹی 10 کے چھٹے ایڈیشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ ٹورنامنٹ 23 نومبر سے 4 دسمبر تک کھیلا جائے گا جس میں 6 پاکستانی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظرآئیں گے۔ ٹورنامنٹ میں ٹرافی کے حصول کے لئے 8 ٹیمیں میدان میں اتریں گے اور شائقین کرکٹ کو 12 روز تک کھیلوں کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
جو پاکستانی اس بار ایکشن میں نظرآئیں گے ان میں سرفہرست محمد عامر ہیں جو بنگلہ ٹائیگرز کا حصہ ہوں گے۔ پاکستانی لیفٹ آرم اسپن آل راؤنڈر عماد وسیم دہلی بلز کے لیے، تجربہ کار فاسٹ بولر وہاب ریاض اور 24 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اعظم خان نیویارک اسٹرائیکرز کے لیے کھیلیں گے۔
سابق پاکستانی فاسٹ بولرمحمد عرفان ناردرن واریئرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ عماد بٹ ٹیم ابوظبی کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 4 دسمبر کو کھیلاجائے اور اختتامی تقریب میں شائقین کرکٹ کنسرٹ سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں