بھارت اورجنوبی کےمابین میچ کےدوران گرائنڈ سے سانپ نکل آیا

لاہور(عبدالوحید ربانی) کرکٹ میچ کےدوران گرائنڈ میں کتے، کبوتر، شہد کی مکھیوں کےحملہ اور پرندوں کا آنا تو دیکھا تھا۔ مگر عجیب واقعہ پیش آیا جب کرکٹ گرائنڈ سے سانپ نکل آیا. یہ واقع رونما ہوا جب بھارتی شہر گواہاٹی کے بارسا پارہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین کرکٹ میچ جاری تھا۔ بھارتی اننگز کے ساتویں اوور میں میدان پر ایک لمبا سانپ رینگتا ہوا دکھائی دیا ۔ اس کے بعد افراتفری مچ گئی ۔ کچھ دیر کیلئے کھیل کو بھی روکنا پڑا ۔ سوشل میڈیا پر جو ویڈیو وائرل ہے۔ جس دوران انڈیا کے اوپنر کے ایل راہل کو صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سانپ کی جانب اشارہ کررہے ہیں ۔


اچھی بات یہ ہے کہ بروقت سانپ کو گراونڈ سے باہر نکال دیا گیا اور اس نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا ۔
یہ واقع تب رونما ہوا جب جنوبی افریقہ کے سپنر کشیو معراج اپنا پہلا اوور مکمل کرکے فیلڈنگ پوزیشن کی طرف جارہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں