آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ہاکی گولڈ کپ میں بلوچستان وائٹ کی 0-6 سے کامیابی

کوئٹہ (سپورٹس لیکس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز بلوچستان کے اشتراک سے غوث بخش رئیسانی ہاکی سٹیڈیم کوئٹہ میں جاری دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ہاکی گولڈ کپ 22ء کے چوتھے دن کا پہلا میچ بلوچستان وائٹ اور گلگت بلتستان کے مابین کھیلا گیا جو کہ بلوچستان وائٹ نے 0-6 سے جیت لیا.بلوچستان وائٹ کی جانب سے عبدالوکیل,محمد یونس اور فصیع نے دو دو گول سکور کئے .
مزکورہ میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض اسد عباس اور محمد بلال نے سرانجام دیئے.ریزرو ایمپائر عبدالقیوم تھے.میچ کے ٹیکنیکل آفیسر جاوید صدیق تھے جبکہ ججز کے فرائض ساجد خان, محمد عامر,یاسر لودھی,خالد محمود,عدنان شفیق نے سر انجام دیئے.
چوتھے دن کا دوسرا میچ پنجاب کلراور اسکردو کے مابین کھیلا گیا. مزکورہ میچ پنجاب کلر نے 0-9 سے جیت لیا. پنجاب کلر کی جانب سے عبدالقیوم نے تین گول کی ہیٹرک, محمد افراہیم ,محمد عماد نے دو دو, عامر اور حسیب نے ایک ایک گول سکور کیا..مزکورہ میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض فیصل صیام, عبدالولی نے سرانجام دیئے.ریزرو ایمپائر محمد بلال تھے.میچ کے ٹیکنیکل آفیسر ہارون سعید تھے جبکہ ججز کے فرائض اللہ داد, فہد کیانی, عامر ,حلیم اور امتیاز شاہ نے سر انجام دیئے.
چوتھے دن کا تیسرا میچ بلوچستان کلر اور آزاد جموں کشمیر کے مابین کھیلا گیا. بلوچستان کلر نے آزاد کشمیر کو 1-5 سے شکست دیدی. بلوچستان کلر کی جانب سے منور اور کاشف نے دو دو جبکہ شیر محمد نے ایک گول سکور کیا.آزاد کشمیر کی جانب سے واحد گول بلال خان نے سکور کیا.
مزکورہ میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض مظہر وسیم اور عرفان طاہر نے سرانجام دیئے.ریزرو ایمپائر اسد عباس تھے.میچ کے ٹیکنیکل آفیسر محمد علی تھے جبکہ ججز کے فرائض محمد اشرف, علی حاتم, عدنان شفیق, احسن علی, ساجد خان نے سر انجام دیئے.

اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن ناصر علی, اسسٹنٹ ٹورنامنٹ آصف خان, بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر امجد ستی,ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری و بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید امین, اسسٹنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری رحمان شاہ, ٹورنامنٹ کوآرڈینیٹر,شرافت بٹ, کامران صابر, ایمپائر منیجر راشد محمود بٹ,اسسٹنٹ ایمپائر منیجر فرید انصاری, اصغر اعوان.میڈیا کو آرڈینیٹر وقاص شیخ کے علاوہ بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں