پی سی بی نے کرکٹ شائقین کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی

لاہور(ذیشان نواز سے) پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ قذافی اسٹیڈیم میں آکر میچ دیکھنے والے شائقین کرکٹ کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔پی سی بی نے لاہور میں ہونے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی میچز کےلیے ٹکٹس کے حوالے سے پیغام جاری کر دیا۔ جن شائقین کرکٹ نے آئن لائن ٹکٹس خرید لیئے ہیں ان کیلئے ضروری قرار دے دیا گیا ہے کہ وہ اپنے پرنٹ شدہ ٹکٹس کے ساتھ آئیں اور اپنی فزیکل ٹکٹس حاصل کریں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق شائقین کرکٹ کے لیے جو نئے رولز متعارف کرائے گئے ہیں وہ درجہ ذیل ہیں
1۔ تمام کرکٹ شائقین جنہوں نے لاہور میں پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے ٹکٹ خریدے ہیں ان سے التماس ہے کہ وہ 24 ستمبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور پہنچ جائیں تاکہ وہ میچ کے لیے اپنے پرنٹ شدہ ٹکٹ حاصل کر سکیں یہ عمل اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جارہا ہے تاکہ تمام شائقین کرکٹ کو فزیکل ٹکٹس مل سکیں۔
2۔ تمام فینز 24 ستمبر تک روزانہ دوپہر 12:00 بجے سے رات 8:00 بجے کے درمیان کسی بھی وقت اپنی ای ٹکٹ دکھا کراپنا پرنٹ شده ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔

اس حوالے سے وی آئی بی اور فرسٹ کلاس کیٹیگریز کے ٹکٹ ہولڈرز گیٹ نمبر 8 فار اینڈ پویلین سے جبکہ پر بیٹم اور جنرل کیٹیگریز کے ٹکٹ ہولڈرز گیٹ نمبر 10 پر موجود سعید احمد انکلوژرز پر جا کر اپنا پرنٹ شدہ ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں ۔
3۔ شائقین کرکٹ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ٹکٹ خریدتے وقت اپنا شناختی کارڈ ساتھ لائیں کیونکہ تمام ای ٹکٹوں کی تصدیق آپ کے ب فارم اشناختی کارڈ / پاسپورٹ سے کی جائے گی اور ٹکٹ ہولڈرز کو ان کا پرنٹ شدہ ٹکٹ فراہم کیا جائے گاجو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے استعمال کیا جائے گا ۔


4۔ اسٹیڈیم میں داخلے کے دوران ٹکٹ کی تصدیق کے لیے کسی تصویر ، فوٹو کاپی یا ٹکٹ کی کاپی دکھانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
5۔ جو لوگ اپنے ٹکٹ کورئیر کرانا چاہیے ہیں ، وہ مزید رہنمائی کے لیے Bookme کی ہیلپ لائن (2) 563-266-111-042 پررابطہ کریں۔
6۔ اس عمل سے متعلق مزید سوالات کے لیے براہ کرم Bookme کی ہیلپ لائن (563-266-111-042 پر رابطہ کریں ۔
اب جس نے بھی میچ دیکھنا ہے وہ اس پرعمل کرے ورنہ آپ میچ نہیں دیکھ سکیں گے. یاد رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات میچوں کی سیریز میں تین میچ لاہور میں ہوں گے جس کا پہلا میچ آٹھائیس اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں