مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے معروف محقق و سکالر انیس الرشید ہاشمی نےاپنے پی ایچ ڈی حاصل کرلی

لاہور(جنرل رپورٹر)آزاد جموں وکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے معروف محقق و سکالر شعبہ کشمیریات انیس الرشید ہاشمی نےاپنے پی ایچ ڈی مقالے کاڈاکٹر سید علی رضا کی نگرانی اور چیئرمین شعبہ کشمیریات پروفیسر ڈاکٹر زاہد عزیز خواجہ کی ہدایات کے مطابق کامیاب دفاع کر لیا ہے ۔
ان کے مقالے کا عنوان” کشمیر کی جغرافیائی تزویراتی اہمیت : ڈوگرہ راج کا تاریخی لحاظ سے از سر نو جائزہ ” تھا ۔ یعنی (Geostrategic Significance of Kashmir: Reassessing the Historical Evaluation of Dogra Rule (1846-1947)) ڈاکٹر انیس الرشید ہاشمی نے دوران پی ایچ ڈی عارضہ قلب کو بھی خاطر میں نہ لایا .

متعدد مقالہ جات تحریر کیے اور پانچ درسی کتب بھی تصنیف کیں. جب کہ کشمیر اور پاکستان میں جیو سٹریٹیجک اہمیت پر تین کتب پر ابھی بھی کام کررہے ہیں ۔
اس کے علاوہ ان کی دلی خواہش ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں پاکستان اور کشمیر کی جیو سٹریٹیجک اہمیت پر مبنی بین الاقوامی معیار کا ایک “ریسرچ کنسورشیم آف جیو سٹریٹیجی اینڈ کشمیر ، Research Consortium of geostrategy and Kashmir” قائم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں