نامور امپائر اسد رئوف عارضہ قلب کےباعث انتقال کر گئے

لاہور(عبدالوحید ربانی) سابق آئی سی سی امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد روف 66 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ اسد روف حرکت قلب بند ہوجائے سے انتقال کرگئے۔ اسد روف کے بھائی طاہر نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسد روف دکان بند کر کے گھر جارہے تھے کہ اچانک سینے تکلیف محسوس ہوئی۔ اسدروف کو دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔
اسد روف آئی سی سی کے ٹاپ امپائر رہے۔اسد رئوف 12 مئی 1956 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں 98 ایک روزہ، 49 ٹیسٹ جبکہ 23 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں