نمیبیا اور لاہور قلندرز تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے پر عزم

لاہور(سپورٹس لیکس) لاہور قلندرز کا دور نمیبیا اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے ، اس دورے میں لاہور قلندرز نے پہلی گلوبل ٹی 20 نمیبیا کھیلی جبکہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اور نمیبیا کی نیشنل ڈویلپمنٹ ٹیم ریشیلیو ایگلز کے درمیان دو پچاس اوورز کے میچز بھی کھیلے گئے .
دونوں ون ڈے میچز میں ریشیلیو ایگلز نے کامیابی حاصل کی ، جبکہ گلو بل ٹی ٹونٹی نمیبیا میں ساوتھ افریقہ کی ڈی پی ورلڈ لائنز نے لاہور قلندرز کو فائنل میں شکست دی
دورے سے لاہور قلندرز اور کرکٹ نمیبیا کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو ئے ہیں ، یہ تعلقات ڈیوڈ ویسا کے لاہور قلندرز کی شمولیت سے شروع ہو ئے ۔ڈیوڈ ویسا نے لاہور قلندرز کو پہلی مرتبہ چیمپئِن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

کرکٹ نمیبیا اور لاہور قلندرز نے نمیبیا کے چار کرکٹرز کو سہولت فراہم کی کہ وہ قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں تربیت حاصل کریں ، چاروں کرکٹرز نگرانی شان فوشے ، نکول لوفٹی ایٹن ، ماریشس این گوپیتا اور ہیلاو یا فرانس نے اگست کے مہینے میں لاہور میں کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ حاصل کی
قلندرز نے پھر اپنی ڈویلپمنٹ سائیڈ کو گلو بل ٹی ٹونٹی نمیبیا میں شرکت اور تجربے کے لیے ون ڈے میچز کھیلنے کا موقع فراہم کیا
کرکٹ نمیبیا کے سی ای او یوہان ملر کا کہنا ہے کہ ہم لاہور قلندرز کے ساتھ اپنے تعلق کو ایک طویل المدتی پارٹنرشپ کے طور پر دیکھ رہے ہیں ، جبکہ ان کی اس معاملے میں اسپورٹ کو بڑی اہمیت دیتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اگلے برس بھی گلوبل ٹی ٹونٹی نمیبیا میں حصہ لے گی بلکہ ہم پر عزم ہیں کہ دنیا کہ ایک بہترین ٹی تونٹی فرنچائز کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ میں لاہورقلندرز کے سی او او ثمین رانا کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ٹورنامنٹ کے حوالے مثبت مائنڈ سیٹ دکھایا ، انہوں نے پاتھ وے پروگرام کے تحت دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ کے لیے نئی راہیں کھولی ہیں ، ہم پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ اور انٹر نیشنل سطح پر ایک مقام کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، پہلی گلوبل ٹی ٹونٹی نمیبیا سے توقعات سے بڑھ کر نتائج حاصل کیے ہیں

پہلے ون ڈ ے میچ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی. لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے ، اس موقع پر کرکٹ نمیبیا نے بھی اسپورٹ کیا اور اس کا مقصد متاثرین کو یقین دلانا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ اسپورٹرز پہلے ہی نمیبیا سے محبت کرتے ہیں اور اس کی وجہ ڈیوڈ ویسا ہیں جو قلندرز فیملی کا ایک لازمی حصہ بن چکے ہیں ۔ ان کی فیلڈ میں خدمات انتہائی متاثر کن ہیں

ثمین رانا نے کہا کہ لاہور قلندرزفیملی نمیبیا کے عوام کے لیے مزید اپنے جذبات کا اظہار کرے گی نمیبیا نے چار کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ کے لیے لاہور بھیجا ۔ ہم پرجوش ہیں کہ کرکٹ نمیبیا کے ساتھ مستقبل میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں. گلوبل ٹی ٹونٹی نمیبیا کا مقصد یہی ہے کہ دنیا بھر کے نوجوان کرکٹرز کو ڈویلپ کیا جائے اس کا دوسرا ایڈیشن 2023 میں ہو گا جبکہ ابتدائی طور پر تین سالہ معاہدہ کیا گیا ہے.

پہلے ایڈیشن سے نمیبیا کی ٹیم کو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا موقع ملا ہےجب اس ایونٹ سے 2027 آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزیابی کی تیاری بھی شروع ہو گئَی ہیں ، ایونٹ کی نمیبیا نے میزبانی ساوتھ افریقہ اور زمبابوے کے ساتھ مشترکہ طور پر کرنا ہیں

لاہور قلندرز ڈویلپمنٹ ٹیم کے کپتان حمزہ نذر نے کہا کہ ایہ ایک بہترین تجربہ رہا ہے ۔ ہمیں ایک ملین ڈالر موقع فراہم کیا گیا تاکہ ہم اپنی کرکٹ کی ڈویلپمنٹ اوورسیز کنڈیشنز میں کر سکیں میں لاہورقلندرز کا بے حد مشکور ہوں کہ ہمیں شاندار موقع فراہم کیا گیا ہے ، جو کوئی دوسری فرنچائز نہیں کرتی ، کرکٹ نمبیا کا َٹورنامنٹ منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں اس ٹورنامنٹ سے ہمیں بڑی مدد ملی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں