بھارتی کھلاڑی کی 15 سال بعد ٹیم میں واپسی

لاہور(عبدالوحید ربانی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر دنیش کاتک کو 15 سال بعد ٹی ٹوئنٹی کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیاگیاہے۔ دنیش کارتک نے آخری بار 2007 میں ایم ایس دھونی کی کپتانی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلاتھا۔ تب دنیش کارتک کی عمر 22 سال برس تھی۔ جبکہ اب دنیش 37 سال کے ہوچکے ہیں اور اب ایک بار پھر ان کو آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 کے اسکواڈ کیلئے شامل کیاگیاہے۔
دنیش کارتک دائیں ہاتھ کے بلےباز کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپر بھی ہیں۔ انہوں نے بھارتی لیگ آئی پی ایل میں اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیااور آئی پی ایل میں بہترین فنشر کے طور پر سامنے آئے۔ آخری اوورز میں میچ کو اچھے نتائج کےساتھ میچ ختم کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں۔
دنیش کارتک نے 50 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1 ففٹی اور 28 کی اوسط کے ساتھ 592 رنز بنا رکھے ہیں۔ جبکہ ان کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 55 ہے۔ دنیش نے وکٹوں کے پیچھے 23 کیچز اور 7 اسٹمپ کر رکھے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیش کارتک نے 94 ایک روزہ اور 26 ٹیسٹ میچز میں بھی بھارت کی نمائندگی کر رکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں