سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے13ویں جوجٹسو نیشنل چیمپئن شپ 23اگست سے شروع ہورہی ہے،ڈی جی سپورٹس

لاہور (سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے13ویں جوجٹسو نیشنل چیمپئن شپ(مردوخواتین) 23اگست سے شروع ہورہی ہے، جس میں قومی اداروں اور صوبوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،چیمپیئن شپ کا فائنل 25اگست کو نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے عہدیداروں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن، جوجٹسو فیڈریشن کے عہدیداران خلیل احمد خان، وقار الیاس، آغا ناصر، محمد نوید، محمد طارق ودیگر بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ جوجٹسو سپورٹس کا مرکز جاپان ہے جس کے بعد برازیل میں یہ کھیل شروع ہوا،جوجٹسو سے ہی جوڈو اور کراٹے کے کھیل شروع ہوئے ہیں،یہ کھیل ہمارے نوجوانوں میں مقبول ہورہا ہے، جوجٹسو نیشنل چیمپیئن شپ کے لئے مکمل تعاون کررہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب عالمی ایونٹس میں میڈلز جیتنے کیلئے انفرادی کھیلوں پر فوکس کررہا ہے، انڈر 16کھلاڑیوں کی نرسری تیار کرنے جارہے ہیں،اس نرسری سے سٹار کھلاڑی نکلیں گے اور وہ عالمی میڈلز جیتیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں پاور سپورٹس کے لئے ایرینا بنانے کا منصوبہ ہے جس میں ریسلنگ، کشتی، ویٹ لفٹنگ،پاور لفٹنگ،جوڈو،کراٹے ودیگر کھیل شامل ہونگے.

جوجٹسو فیڈریشن پاکستان کے صدر خلیل احمد خان نے کہا ہے کہ چیمپئن شپ کے تعاون پر ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کے شکر گزار ہیں،جوجٹسو کے کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کیا ہے، پاکستان کیلئے گولڈ میڈلز جیتے اور یہ سلسلہ برقرار رکھیں گے،جوجٹسو نیشنل چیمپئن شپ سب بہترین کھلاڑی نکلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں