نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ کے پانچویں راؤنڈ کے پہلے دن کا کھیل مکمل

کراچی(سپورٹس اپڈیٹس)کراچی میں جاری نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ کے پانچویں راؤنڈ کے پہلے دن کا کھیل مکمل ہوگیا۔ے سی سی اے گراؤنڈ میں سندھ انڈر 19 وائٹس کے حسیب الرحمان نے ناردرن انڈر 19 وائٹس کے خلاف سات وکٹیں حاصل کیں۔ ناردرن انڈر 19 وائٹس نے 44.5 اوورز میں نو وکٹ پر 96 رنز بنالیے ہیں۔
راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں، پہلے بیٹنگ کا انتخاب کرتے ہوئے، سندھ انڈر 19 بلیوز 78 ویں اوور میں 343 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ 10ویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان آفتاب نے 60 گیندوں پر 76 رنز بنائے جس میں آٹھ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔ ضیاء اللہ نے 52 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے۔
ناردرن انڈر 19 بلیوز کے لیے عابد اللہ نے 19 اوورز میں 92 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ عبداللہ امین نے 22 اوورز میں 60 کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔دن کے اختتام پر ناردرن انڈر 19 بلیوز نے دو اوورز میں بغیر کسی نقصان کے آٹھ رنز بنالیے ہیں۔

این بی پی سپورٹس کمپلیکس میں خیبر پختونخوا انڈر 19 بلیوز کی ٹیم سدرن پنجاب انڈر 19 بلیوز کے خلاف 71ویں اوور میں 330 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز آفاق خان نے سب سے زیادہ 73 گیندوں پر 84 رنز بنائے جس میں سات چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ اوپننگ بلے باز محمد فاروق نے 111 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔ جمشید علی نے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 71 گیندوں پر 62 رنز بناے۔
سدرن پنجاب انڈر 19 بلیوز کی جانب سے بلال احمد 95 رنز دے کر تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔کاشف فرید، محمد شان اور زبیر جبار نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں سدرن پنجاب انڈر 19 بلیوز نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 12 اوورز میں 4 وکٹوں پر 39 رنز بنالیے ہیں ۔
خیبرپختونخوا انڈر 19 بلیوز کے وازدان خان نے 29 کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں سنٹرل پنجاب انڈر 19 بلیوز کے علی اسفند اور محمد طیب عارف نے تین تین وکٹیں لے کر بلوچستان انڈر 19 بلیوز کو 69ویں اوور میں 138 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ یاسر خان نے سب سے زیادہ 45 رنز بنائے۔دن کے اختتام پر ، سنٹرل پنجاب انڈر 19 بلیوز نے 24 اوورز میں دو وکٹ پر 81 رنز بنالیے ہیں۔
حنیف محمد ایچ پی سی گراؤنڈ میں، سدرن پنجاب انڈر 19 وائٹس خیبرپختونخوا انڈر 19 وائٹس کے خلاف 74ویں اوور میں 256 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے محمد عزیر ممتاز نے 168 گیندوں پر 106 رنز بنائے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز کی اننگز میں 11 چوکے شامل تھے۔ عرفات احمد منہاس نے 89 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے۔
خیبرپختونخوا انڈر 19 وائٹس کی جانب سے جواد علی اور محمد عرفان نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔دن کے اختتام پر، خیبرپختونخوا انڈر 19 وائٹس نے 13.1 اوورز میں ایک وکٹ پر 45 رنز بنالیے ہیں۔
ٹی ایم سی گراؤنڈ میں بلوچستان انڈر 19 وائٹس اور سنٹرل پنجاب انڈر 19 وائٹس کے درمیان پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث شروع نہ ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں