پاکستانی کرکٹ فینز کیلئے برُی خبری، شاہین آفریدی ایشیاء کپ سے باہر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) فاسٹ باؤلر اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں. ممکنہ طور پر شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ میں اکتوبر میں ہونے والی سہہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے کرکٹ میں واپسی ہو گی.شاہین آفریدی گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے.


پی سی بی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو نےکہا کہ شاہین آفریدی سے بات کی ہے اور وہ یہ خبر سن کر اپ سیٹ ہیں. وہ ایک بہادر نوجوان ہیں، وہ جلد بھرپور انداز سے کرکٹ میں واپس آئیں گے اور ملک کی نمائندگی کریں گے. شاہین شاہ آفریدی نے روٹرڈیم میں ری ہیب کے دوران بہتری دکھائی ہےاس کے باوجود انہیں مزید بہتری کے لئے کچھ وقت درکار ہے.
اےسی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے لئے شاہین آفریدی کے متبادل کا اعلان جلد کردیا جائے گا،
پاکستان کرکٹ ٹیم پیر کو روٹرڈیم سے دبئی روانہ ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں