چنچیون کوریا اوپن انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے ملک شھبازاحمد نے کانسی کا تغمہ جیت لیا

ٌلاہور(سپورٹس اپڈیٹس) کوریا میں جاری چنچیون کوریا اوپن انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ کے پومزے کے مائنس 40 کے جی کیٹگری کے انفرادی ایونٹ میں پاکستان کے ملک شھبازاحمد نےکوارٹر فائنل میں سعودی عرب کے محمدعلی العباس کو 6.882 کے مقابلے میں 6.999 پوائنٹس سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا اور کانسی کے تمغے کو یقینی بنایا لیکن سیمی فائنل میں پاکستان کے ملک شھباز کوریا کے سابق ورلڈچیمپئین ہوچل جی سے 6.966 کے مقابلے میں 7.600 پوائنٹس سےہار گئے واضح رہے کہ ملک شھبازدوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے کوریا میں جاری مختلف ایونٹس میں پاکستان کیلیے کانسی کاتمغہ جیتا ہے.
اس سے قبل ایشین تائی کوانڈو کیروگی چیمپئن شپ میں پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تغمہ جیتا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں