ابوظہبی ٹی ٹین 23 نومبرسے 4 دسمبر تک کھیلا جائے گا

ابوظہبی(سپورٹس رپورٹر) ابوظہبی T10 کا 2022 ایڈیشن زید کرکٹ اسٹیڈیم میں 23 نومبر سے 4 دسمبر تک ہوگا۔اس سال کرکٹ کا تیز ترین فارمیٹ ابوظہبی منتقل ہونے کے بعد سے چوتھا سیزن ہو گا، ٹین اسپورٹس مینجمنٹ (TSM)، ابوظہبی کرکٹ (ADC)، ابوظہبی اسپورٹس کونسل (ADSC) اور محکمہ ثقافت ابوظبی کے درمیان پانچ سالہ معاہدے طے پایا تھا جس کی بنیاد پر یہ میچز ابوظبی میں کھیلے جا رہے ہیں ۔
فرنچائز ٹورنامنٹ کے ریکارڈز 2021 میں لیگ کی کل مالیت 621.2 ملین ڈالررہی، گزشتہ سیزن میں 342 ملین ٹیلی ویڑن اور اوور دی ٹاپ (OTT) ڈیجیٹل ناظرینکی وجہ سے ابوظہبی T10 کی اسپانسرشپ کی مالیت 81 فیصد بڑھ کر 279.3 ملین ڈالر ہو گئی۔ ابوظہبی T10 کے ڈیجیٹل مواد کے لیے سوشل میڈیا پر 1.4 بلین تاثرات اور 115 ملین سے زیادہ ویڈیو ویوز تھے، جس کے نتیجے میں 2021 ابوظہبی T10 کو ‘کھیلوں میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے بہترین استعمال’ کے لیے مڈل ایسٹ سپورٹس انڈسٹری ایوارڈز (SPIAs) سے نوازا گیا ۔
ابوظہبی سپورٹس کونسل کے سیکرٹری جنرل اور ابوظہبی کرکٹ بورڈ کے رکن ہز ایکسینسی عارف العوانی نے اس حوالے سے کہا کہ ابوظہبی T10 کے ساتھ اپنی شراکت داری کے ذریعے، ہم نے ابوظہبی کو کھیلوں کے ایک بڑے عالمی مرکز کے طور پر مزید مستحکم کر رہے ہیں اور کرکٹ کے سب سے زیادہ تفریحی مقابلوں میں سے ایک، بنانے اور میزبانی کرنے کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں ۔ کھیلوں میں ترقی اور کھیلوں کی ایونٹس کا انعقاد ابوظہبی حکومت کے ایک اہم اسٹریٹجک مقصد کی کامیابی کا ثبوت ہے امارات میں کھیلوں کے بہترین ایونٹس منعقد کیے جا رہے جو عالمی سطح کھیلوں کی ترویج میں خاص اہمیت رکھتے ہیں.

شجیع الملک، چیئرمین ٹی ٹین اسپورٹس مینجمنٹ نے اس حوالے سے کہا: “جب ہم پہلی بار لیگ کو ابوظہبی میں لائے تھے، تو ہمارا مقصد تھا کہ اسے بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر کے نمایاں ایونٹس میں سے ایک بنانا اور ADC، ADSC ، , DCT – ابوظہبی اور امارات کرکٹ بورڈ کے تعاون سے ہم نے ایسا ہی کیا ہے۔
“ابو ظہبی T10 اب عالمی کھیل میںنمایاں ہیں ، اور ہر ایڈیشن میں بہتری آ رہی ہے ان کا مزید کہنا ہے کہ ، عالمی نشریاتی اعداد و شمار کے مطابق 342 ملین ناظرین نے تمام مقابلہ جات دیکھے – کھلاڑیوں سے لے کر ، فرنچائز کے مالکان، براڈکاسٹرز اور سپانسرز۔پوری ٹیم کوشاں ہیں کہ اسے مزید آگے بڑھایا جائے اور آئندہ بھی ہما ری کوشش ہو گی کہ اسے مزید بہتر کیا جائے تا کہ رکٹ کا تیز ترین فارمیٹ تیزی سے ترقی کرئے ۔
ابوظہبی کرکٹ کے سی ای او میٹ باو¿چر نے کا کہا تھا ، “ابو ظہبی T10 کے پچھلے تین ایڈیشنز نے ثابت کیا ہے کہ 10 اوور کی کرکٹ شائقین کرکٹ اور مارکیٹ کی توجہ اپنی جانب مبزول کروانے میں کامیاب ہے اور یہی وجہ ہے کہ “گزشتہ سال 279.3 ملین ڈالر کی اسپانسرشپ کے مقابلے میں اس سال $621.2 ملین پر لے آئی ہے اور میں ابوظہبی T10 کے تمام احباب کا قدر دان ہوں جن کی محنت سے یہ ممکن ہوا۔

سیزن 6 میں موجودہ چیمپیئن دکن گلیڈی ایٹرز اپنی ٹرافی کا دفاع ستاروں سے بھری ٹیموں دہلی بلز، چنئی بریوز، بنگلہ ٹائیگرز، ناردرن واریئرز اور ٹیم ابوظہبی کے خلاف کریں گی۔کپتان وہاب ریاض اور آئیکون کھلاڑی آندرے رسل دکن گلیڈی ایٹرز کے اس اسکواڈ میں شامل تھے جنہوں نے 2021 میں لیام لیونگسٹون، ایون مورگن، فاف ڈو پلیسس اور معین علی کے ساتھ عالمی معیار کے کھلاڑیوں کے ساتھ بہترین کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی تھی اور بہترین کھیل کی وجہ سے ہماری لیگ دنیا بھر کی بہترین فرنچائز لیگوںمیں شامل ہوئی۔سیزن چھ کے لئے بھی بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا تاکہ اس سیزن میں بھی بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے ۔ٹورنامنٹ کا فارمیٹ وہی رہے گا، ہر ٹیم 10 لیگ فکسچر کھیلے گی، پہلے کہ ٹاپ فور سائیڈز پلے آف اور فائنل میں پہنچ جائیں۔

ابوظہبی T10 کے بارے میں

ابوظہبی ٹی ٹین کو آغاز سے اب تک ٹی ٹین اسپورٹس منیجمنٹ کے زیر ملکیت چلایا جا رہا ہے، ابوظہبی کرکٹ (ADC) دنیاکے واحد 10 اوور کا کرکٹ ٹورنامنٹ کا گھر تصور کیا جاتا ہے جسے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (ICC) نے باضابطہ طور پر منظور کیا ہے اوریہ امارات کرکٹ بورڈ سے لائسنس یافتہ ہے۔یہ کھیل کے تیز ترین فارمیٹ میں مقابلہ جات کے لئے عالمی کرکٹ کے 120 سے زیادہ بڑے ناموں کو اکٹھا کرتا ہے۔ابوظہبی حکومت اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے تعاون سے، اے ڈی سی اور ٹی ٹین اسپورٹس مینجمنٹ (TSM) نے سیریز میں مسلسل ترقی کی اور کووڈ کی وجہ سے آنے والے مشکل حالات کے باوجود جنوری/فروری 2021 میں کامیاب سیزن منعقد کروا کے دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کی ہے۔کوویڈ19 وبائی مرض کے دوران ٹورنامنٹ کو سخت پروٹوکول کے ساتھ منعقد کیا اور یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی ٹی وی ناظرین نے اس کی تعریف کی ۔اس انتہائی مقبول کرکٹ کا چھٹا ایڈیشن متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کے اختتامی ہفتہ کو لے کر 23 نومبر سے 4 دسمبر 2021 تک 13 دنوں میں منعقد کیا گیا۔ ماضی کے ابوظہبی T10 چیمپئنز میں کیرالہ کنگز، مراٹھا عربینز اور ناردرن واریئرز شامل ہیں۔

ابوظہبی کرکٹ کے بارے میں:

ابوظہبی کرکٹ (ADC) ایک عالمی سطح کا، کثیر مقصدی مقابلہ جات ، تفریحی اور سماجی،تربیتی مرکز ہے جس میں ایلیٹ اسپورٹس ٹیموں کے لیے علیحدہ سہولیات، بین الاقوامی میچوں کے لیے شاندار پچز اورمختلف کھیلوں کے ستاروں کی تربیت کے لیے اکیڈمیز بھی شامل ہیں۔ ADC کو ابوظہبی اسپورٹس کونسل کی حمایت حاصل ہے، جو محترم شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی سرپرستی کام کر رہی ہے۔
خلیفہ سٹی اے کے مرکز میں واقع، اے ڈی سی ابوظہبی تمام بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی میزبانی کر رہا ہے جس نے ہندوستان، پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، افغانستان، اور افغانستان ، ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کی مزبانی کی ۔زید کرکٹ اسٹیڈیم دنیا کا واحد مقام تھا جس نے وبائی امراض کے دوران کرکٹ کے چاروں فارمیٹس میں زیادہ سے زیادہ 139 میچوں کی میزبانی کی کیونکہ ابوظہبی کرکٹ 2019-2021 تک بین الاقوامی کرکٹ کا فوکل سینٹر بن گیا، جس میں دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹس منعقد کیے گئے ۔جن میں :
• 2020 اور 2021 انڈین پریمیئر لیگ
• 2021 پاکستان سپر لیگ
• 2020 اور 2021 ابوظہبی T10
• 2021 میں آئی سی سی مردوں کا T20 ورلڈ کپ
ADC رواں برس ابوظہبی T10 کے انعقاد کے لئے پرعزم ہے جس میں کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں مقابلہ کرنے کے لیے عالمی کرکٹ کے 120 سے زیادہ بڑے ناموں کو اکٹھا کر رہا ہے۔2021 کے ایڈیشن میں کوویڈکے پیش نظر محفوظ میزبانی کے ساتھ 80,000 سے زیادہ شائقین کو 15 دن کے ریکارڈ توڑ ایونٹ میں ADC متوجہ کرنے میں کامیاب رہا۔
ابوظہبی میں کھیلوں کے ایک دلچسپ نئے دور کا آغاز کیا جس کے ذریعے کمپلیکس میں نمایاں طور پر سرمایہ کاری کی گئی ہے تاکہ پیشہ ورانہ کھیلوں کی ضروریات کی بڑھتی مانگ کو پورا کرنے کے لیے شاندار سہولیات اور آپریشنل اپ گریڈ فراہم کیے جا سکیںاس کے علاوہ مقامی کمیونٹی کے اندر کھیل اور فٹنس کے کلچر کوفروغ دیا جائے ۔
مشہور زید کرکٹ اسٹیڈیم کے علاوہ، 2 ایکس کرکٹ اوول، 4 ایکس کمیونٹی کرکٹ اوول، 28 بین الاقوامی معیار کے کرکٹ نیٹ، 4 ایکس فلڈ لِٹ نیٹ بال کورٹس، 5 ایک طرف “ساکر سٹی” ، 4 ایکس کثیر مقصدی فلڈ لِٹ آسٹرو ٹرف پچز، 6 ایکس فیفا سے منظور شدہ گھاس، 4 ایکس فلڈ لِٹ فٹ بال پچز، 4 ایکس کمیونٹی کرکٹ اوولز، 8 ایکس پیڈل ٹینس کورٹ، 5 ہارڈ کورٹس، ایک جمنازیم، اور ایک ریستوراں اور کیفے جیسی متاثر کن سہولیات کا حامل ہے

ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے بارے میں:

ابوظہبی اسپورٹس کونسل (ADSC) کو 2006 میں ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور موجودہ صدر متحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے قائم کیا تھا۔
ADSC کھیل اور نوجوانوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے امارات کی قیادت کے وژن سے منسلک ہے۔ کونسل ایک مو¿ثر، اماراتی سطح پر کھیلوں کے کیلنڈر کو فروغ دیتی ہے جو ابوظہبی کے شہریوں میں معیاری کھیلوں میں حصہ لینے کی خواہش کو ابھارتی ہے اور باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی کرنے اور ان کی کھیلوں کی صلاحیت کو سامنے لانے میں معاون ہے
سپورٹس کونسل ابوظہبی میں کھیلوں کے بہت سے بین الاقوامی مقابلوں کی تنظیم اور میزبانی کر رہی ہے ان میں ابوظہبی ایچ ایس بی سی چیمپئن شپ، یو اے ای ٹور، ڈبلیو ٹی اے ابوظہبی انٹرنیشنل ویمنز ٹینس چیمپئن شپ، ورلڈ ٹرائیتھلون چیمپئن شپ، لیڈرز اسپورٹس بزنس سمٹ، ابوظہبی ورلڈ پروفیشنل جیو جِتسو چیمپئن شپ اور آئی جے ایف ابوظہبی جوڈو گرینڈ سلیم شامل ہیں۔
فارمولہ 1 اتحاد ایئرویز ابوظہبی گراں پری، ADNOC ابوظہبی میراتھن، سپارٹن ورلڈ چیمپئن شپ، ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ، مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ، اور بہت سے دیگر بین الاقوامی ایونٹس کھیل کے عالمی مقام کے طور پر ابوظہبی کی ساکھ اور مقام کو مستحکم کئے ہوئے ہیں۔
ADSC عالمی اور کمیونٹی کھیلوںکے مواقع فراہم کر رہی ہے جس سے صحت عامہ پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ADSC کا پختہ یقین ہے کہ کھیلوں کے مواقع امارات اور اس کے رہائشیوں کے لیے بہت سے فوائد فراہم کرتے ہیں۔ ان میں صحت اور تندرستی میں بہتری، جزبہ حب الوطنی کی ترویج ، مقامی ٹیلنٹ کی دریافت اور عالمی سطح کے کھیلوں کی منزل کے طور پر امارات کی ساکھ کو مثبت انداز میں سامنے لانا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں