پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار رگبی ڈویژن ون چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور(سپورٹس لیکس)پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دیکر رگبی ڈویژن ون چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان نے تھائی لینڈ کو 24-18 سے شکست دی۔ رگبی کا میچ پنجاب سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے بھی میچ دیکھا۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے قومی رگبی ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نےکہا کہ رگبی کے کھیل کو فروغ دے رہے ہیں. رگبی کے کھیل میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے. کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کیلئے مواقع فراہم کررہے ہیں.
چیف کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب حفیظ بھٹی اور ایشیئن رگبی کے صدر قیس عبداللہ بھی موجود تھے.سپورٹس بورڈ پنجاب نے ایشیئن ڈویژن ٹو چیمپئن شپ کیلئے بہترین انتظامات کئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں