پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ملتان منتقل

لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریزراولپنڈی سے ملتان منتقل کردی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ آٹھ، دس اور بارہ جون کو کھیلے جانے والے یہ تینوں میچز شام چار بجے شروع ہوں گے۔


سیریز کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ یکم سے چار جون تک نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں جاری رہے گا۔ قومی اسکواڈ پانچ جون کو ملتان روانہ ہوجائے گا۔
مہمان اسکواڈ چھ جون کواسلام آباد پہنچے گا، جہاں سے وہ بذریعہ چارٹرڈ طیارہ ملتان روانہ ہوگا۔

میچ آفیشلز:

8 جون: پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم۔علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) اور محمد جاوید (میچ ریفری)
10 جون: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم۔علیم ڈار اور آصف یعقوب(آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)،فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) اور محمد جاوید (میچ ریفری)
12 جون: تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم۔علیم ڈار اور راشد ریاض(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) اور محمد جاوید (میچ ریفری)

قومی اسکواڈ:

بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر بیٹر) محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر بیٹر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی اور زاہد محمود۔

اسپورٹ اسٹاف:

منصور رانا (ٹیم منیجر)، ثقلین مشتاق (ہیڈ کوچ)، شان ٹیٹ (باؤلنگ کوچ)، محمد یوسف (بیٹنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، ڈرکس سائمن (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، احسن افتخار ناگی (میڈیا منیجر)، کرنل ریٹائرڈ عمران (سیکورٹی منیجر)، طلحہ اعجاز (اینالسٹ)، محمد عمران (مساجر)، عمار احسن (ڈیجٹل کنٹنٹ پروڈیوسر) اور ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو (ڈاکٹر).

اپنا تبصرہ بھیجیں